وزیرِ اعظم‘ایک ورش-پرینام اُتکرش’: راجستھان حکومت کے ایک سال کی تکمیل کے پروگرام میں شرکت کریں گے
وزیرِ اعظم، توانائی، سڑک، ریلوے اور پانی سے متعلق 24 منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے جن کی مالیت 46,300 کروڑ روپے سے زیادہ ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی 17 دسمبر کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم‘ایک ورش-پرینام اُتکرش’: راجستھان حکومت کے ایک سال کی تکمیل کے پروگرام میں شرکت کریں گے، جس کے دوران وہ توانائی، سڑک، ریلوے اور پانی سے متعلق 24 منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے جن کی مالیت 46,300 کروڑ روپے سے زائد ہے، یہ پروگرام جے پور، راجستھان میں ہوگا۔

وزیرِ اعظم 9 منصوبوں کا افتتاح کریں گے جن کی مالیت 11,000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جن میں 7 مرکزی حکومت کے منصوبے اور 2 ریاستی حکومت کے منصوبے شامل ہیں۔ وزیراعظم  15 منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جن کی مالیت 35,300 کروڑ روپے سے زائد ہے، جن میں 9 مرکزی حکومت کے منصوبے اور 6 ریاستی حکومت کے منصوبے شامل ہیں۔

ان منصوبوں میں نونیرا بیراج، اسمارٹ بجلی ترسیلی نیٹ ورک اور ایسیٹ مینجمنٹ سسٹم پروجیکٹس، بھلڈی-سَمڈَری-لونی-جودھپور-میٹا روڈ-ڈیگنا-رتن گڑھ سیکشن کی ریلوے برقی کاری اور دہلی-وڈودرا گرین فیلڈ ایلیگنمنٹ (این ایچ-148این) کے پیکیج 12 (ایس ایچ-37اے کے ساتھ جنکشن تک میج دریا پر اہم پل تک کا کام) جیسے منصوبے شامل ہیں۔ یہ منصوبے عوام کو آسان سفر فراہم کرنے اور وزیرِ اعظم کے سبز توانائی کے وژن کے مطابق ریاست کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں گے۔

وزیر اعظم 9,400 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے رام گڑھ بیراج اور محل پور بیراج کے تعمیراتی کام اور دریائے چمبل دریا پر ایکوڈکٹ کے ذریعہ نونیرا بیراج سے بسال پور ڈیم اور ایسردا ڈیم تک پانی کو منتقل کرنے کے نظام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

        وزیرِ اعظم حکومت کے دفاتر کی عمارتوں کی چھتوں پر سولر پلانٹس کی تنصیب، پوگَل (بیکانیر) میں 2000 میگا واٹ کے سولر پارک کی ترقی اور 1000 میگا واٹ کے دو سولر پارکوں کے دو مراحل، نیز سائیپاؤ (دھول پور) سے بھارت پور-دیگ-کُمہر-نگر-کمان اور پہاڑی اور چمبَل-دھول پور-بھارت پور کی پینے کے پانی کی ترسیلی لائن کی تنصیب کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اسی طرح لونی-سَمڈَری-بھلڈی ڈبل لائن، اجمیر-چندریا ڈبل لائن اور جے پور-سوائی مادھو پور ڈبل لائن ریلوے منصوبے کے علاوہ دیگر توانائی ترسیلی منصوبوں کے لیے بھی سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔

 

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Hiring momentum: India Inc steps up recruitment in 2025; big firms drive gains as demand picks up

Media Coverage

Hiring momentum: India Inc steps up recruitment in 2025; big firms drive gains as demand picks up
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،15 نومبر 2025
November 15, 2025

From Bhagwan Birsa to Bullet GDP: PM Modi’s Mantra of Culture & Prosperity