قابل احترام سنت اور سماجی مصلح کے اعزاز میں آدم پور ہوائی اڈے کا نام بدل کر ’شری گرو روی داس مہاراج جی ہوائی اڈہ، آدم پور‘ رکھا جائے گا
وزیر اعظم لدھیانہ میں ہلوارا ہوائی اڈے پر ٹرمنل عمارت کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم فروری 2026 کو پنجاب کا دورہ کریں گے۔ شام تقریباً 3:45 بجے، وزیر اعظم آدم پور ہوائی اڈہ جائیں گے جہاں وہ ہوائی اڈے کے نئے نام ’شری گرو روی داس مہاراج  جی ہوائی اڈہ، آدم پور‘ کی رونمائی کریں گے۔ موصوف پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ہلوارا ہوائی اڈے پر ٹرمنل عمارت کا افتتاح کریں گے۔

سنت گرو روی داس جی کی پیدائش کی 649ویں سالگرہ کے مبارک موقع پر، آدم پور ہوائی اڈے کو نیا نام دے کر قابل احترام سنت اور سماجی مصلح کو اعزاز دیا جائے گا، جن کی مساوات ، جذبہ ترحم، اور انسانی وقار کی تعلیمات بھارت کی سماجی اخلاقیات کو مسلسل ترغیب فراہم کر رہی ہیں۔

پنجاب میں شہری بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بناتے ہوئے، ہلوارا ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کے ذریعہ افتتاح کی جانے والی ٹرمنل عمارت ریاست کے لیے ایک نیا داخلی دروازہ قائم کرے گی، اور لدھیانہ اور قرب و جوار کے صنعتی و زرعی علاقوں کی ضرورتوں کو پورا کرے گی۔ ضلع لدھیانہ میں واقع، ہلوارا  میں بھارتی فضائیہ کا اسٹیشن بھی قائم ہے جو کہ تزویراتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔

پہلے لدھیانہ ہوائی اڈے کی ہوائی پٹی بہت چھوٹی تھی، جو صرف چھوٹے سائز کے طیاروں کے لیے مناسب تھی۔ کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے اور مزید طیاروں کے لیے گنجائش پیدا کرنے کے مقصد سے ہلوارا میں ایک نیا سول انکلیو قائم کیا گیا  جس کی ہوائی پٹی طویل  ہے جہاں اے320 جیسے طیارے بآسانی اڑان بھر سکتے ہیں۔

وزیراعظم کی پائیدار اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار ترقی کی تصوریت سے ہم آہنگ، یہ ٹرمنل مختلف سبز اور توانائی اثرانگیزی کی سہولتوں سے آراستہ ہے، جن میں ایل ای ڈی  روشنی، درجہ حرارت کو متوازن رکھنے کے لیے انسولیٹڈ روفنگ ، بارش کے پانی کو جمع کرنے کا انتظام، گندے پانی کو سودھنے کے پلانٹس، اور زمین کی تزئین و آرائش کے لیے استعمال شدہ پانی کے استعمال جیسی سہولتیں شامل  ہیں۔ یہ فن تعمیر پنچاب کے مالامال ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، اور مسافروں کو ایک خاص اور علاقے سے ترغیب یافتہ سفری تجربہ فراہم کرتا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Government eases defence export SOP to help local manufacturers tap global market

Media Coverage

Government eases defence export SOP to help local manufacturers tap global market
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on National Sports Day
August 29, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended his greetings to all sports lovers on National Sports Day. Shri Modi said that the dedication, passion and determination of sportspersons make the entire nation proud.

The Prime Minister also paid homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance and contribution to Indian hockey continue to inspire generations.

Shri Modi posted on X:

“To every sports lover…your dedication, passion and determination make everyone proud.

We also pay homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance inspires generations.

#NationalSportsDay”