وزیر اعظم 20 جون کو اڈیشہ کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | June 19, 2026 | 11:53 IST
صدر جمہوریہ ہند وزیر اعظم کے ہمراہ میوربھنج کے پہاڑ پور گاؤں کا دورہ کریں گی
صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم میوربھنج کے رائےرنگ پور میں اڈیشہ حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہونے والےپروگرام میں شرکت کریں گے
اس دورے کے دوران47 ہزار600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا اور سنگ بنیاد رکھا جائے گا
یہ منصوبے توانائی ، صنعتی بنیادی ڈھانچہ ، سڑک رابطہ ، پینے کا پانی ، صحت ، تعلیم ، سیاحت اور آبپاشی سمیت کلیدی شعبوں پر محیط ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 جون 2026 کو اڈیشہ کا دورہ کریں گے ۔ صدر  جمہوریۂ ہندمحترمہ دروپدی مرمو بھی اس دورے کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی ، جس سے یہ دورہ ریاست کے لیے ایک نایاب اور اہم موقع بن جائے گا ۔

صبح تقریبا 11:15 بجے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم میوربھنج ضلع کے پہاڑ پور گاؤں کا دورہ کریں گے ۔ صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم مذہبی باغات سنتھالی جاہیرا اور ہو جاہیرا ، اسکل سینٹر اور پہاڑ پور اسکول میں پوجا کریں گے ۔ یہ دورہ قبائلی اور دیہی علاقوں میں تعلیمی مواقع ، ہنر مندی کے فروغ اور سماجی و اقتصادی تفویض اختیارات کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کرے گا ۔

دوپہر تقریباً 1 بجے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم ضلع میوربھنج کے رائرنگ پور میں حکومت اڈیشہ کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد  ہونے والےپروگرام میں شرکت کریں گے ۔ پروگرام کا موضوع ’وکاس را -دھارا ، اڈیشہ سارا‘ ہے ۔ پروگرام کے دوران 47,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا اور سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ وزیر اعظم اس موقع پرعوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔

پروگرام کے دوران توانائی ، صنعتی بنیادی ڈھانچہ ، سڑک رابطہ ، پینے کا پانی ، صحت ، تعلیم ، سیاحت اور آبپاشی سمیت اہم شعبوں کے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا اور سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ توقع ہے کہ ان منصوبوں سے پورے اڈیشہ میں بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا ، رابطے میں بہتری آئے گی ، توانائی کی حفاظت میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ وزیر اعظم کے جامع اور مجموعی ترقی کے وژن کی عکاسی کرنے والےیہ اقدامات قبائلی اور دیہی علاقوں میں ترقی کو مزید تیز کریں گے اور ترقی کے فوائد کو ریاست کے ہر کونے تک پہنچائیں گے ۔

جن بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں 600 میگاواٹ کا اَپر اندراوتی پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹ اور آئی بی تھرمل پاور اسٹیشن کا اسٹیج-II توسیعی پروجیکٹ شامل ہے ،جو 660 میگاواٹ کے دو یونٹ پر مشتمل ہیں ۔ ان منصوبوں سے توانائی کی حفاظت میں اضافہ ہوگا اور اڈیشہ میں اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی ۔ ضلع جھارسوگوڑا کے لکھن پور میں بھارت کول گیسیفیکیشن اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (بی سی جی سی ایل) پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا ۔ یہ گھریلو کوئلے کے وسائل کے صاف استعمال کو فروغ دے گا ، درآمدات پر انحصار کو کم کرے گا اور خطے میں صنعت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا ۔

جن دیگرمنصوبوں کے سنگ بنیاد رکھے جائیں گے ان میں بھونیشور میں 300 ٹی پی ڈی سورس سیگریگیٹڈمیونسپل سالڈ ویسٹ پر مبنی کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ ، کٹک اور بھونیشور کے درمیان براہ راست رابطہ فراہم کرنے والے دریائے کتھاجوڑی پر ایک پل کی تعمیر ، ضلع بودھ میں ڈھال پور-ہاڑبھنگا روڈ کو چوڑا اور مضبوط کرنا اور نوا پاڑہ سے گھٹی پاڑہ تک این ایچ-353 کے حصے کو چار لین کرنا ، کسمدہی میگالفٹ آبپاشی پروجیکٹ ، اگنو کا علاقائی مرکز اور رائرنگ پور میں انڈور بیڈمنٹن کمپلیکس کے منصوبے شامل ہیں ۔

اڈیشہ کے مختلف اضلاع میں 24 اٹل بس اسٹینڈ اور نو خودکار ٹیسٹنگ اسٹیشنوں کے قیام کے ساتھ ضلع بودھ میں 300 بستروں پر مشتمل ضلع اسپتال کی عمارت کا افتتاح کیا جائے گا ۔  توقع ہے کہ ان منصوبوں سے ریاست میں صحت کی نگہداشت اور پبلک ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت ملے گی ۔  افتتاح کیے جانے والے دیگر اہم منصوبوں میں این ایچ-57 پر نیا گڑھ ٹاؤن بائی پاس ، کسومی اسمارٹ ایریگیشن پروجیکٹ کی زیر زمین پائپ لائن ، جکھ پورہ-جاج پور کیونجھر روڈ-بیتارانی روڈ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ ، ہنڈول روڈ-میرامنڈلی ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ ، اسپورٹس کمپلیکس اور رائرنگ پور میں قبائلی تحقیقی مرکز شامل ہیں ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre releases Rs 1.09 lakh crore tax devolution; Uttar Pradesh gets biggest share to accelerate development spending

Media Coverage

Centre releases Rs 1.09 lakh crore tax devolution; Uttar Pradesh gets biggest share to accelerate development spending
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Governor of Jharkhand meets Prime Minister
August 03, 2026