وزیر اعظم جلگاؤں میں لکھ پتی دیدی سمیلن میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم 11 لاکھ نئی لکھ پتی دیدیوں کو اعزاز اور سرٹیفکیٹ سے نوازیں گے
وزیر اعظم 2,500 کروڑ روپے کا ایک ریوالونگ فنڈ جاری کریں گے اور 5,000 کروڑ روپے کے بینک قرضوں کو تقسیم کریں گے
وزیر اعظم جودھ پور میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 اگست کو مہاراشٹر کے جلگاؤں اور راجستھان کے جودھ پور کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 11:15 بجے، وزیر اعظم لکھ پتی دیدی سمیلن میں شرکت کریں گے۔ تقریباً 4:30 بجے، وزیر اعظم جودھپور میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

مہاراشٹر میں وزیر اعظم

لکھ پتی دیدی سمیلن میں شرکت کے لیے وزیر اعظم جلگاؤں جائیں گے اور 11 لاکھ ان نئی لکھ پتی دیدیوں کو سرٹیفکیٹ سےنوازیں گے، جو حال ہی میں این ڈی اے حکومت کی تیسری میعاد کے دوران لکھ پتی بنی ہیں۔ وزیر اعظم ملک بھر کی لکھ پتی دیدیوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم 2,500 کروڑ روپے کا ایک  ریوالونگ فنڈ جاری کریں گے جس سے 4.3 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے تقریباً 48 لاکھ ارکان کو فائدہ ہوگا۔ وہ 5,000 کروڑ روپے کا بینک قرض بھی تقسیم کرے گا جس سے 2.35 لاکھ ایس ایچ جی کے 25.8 لاکھ ممبران کو فائدہ ہوگا۔

لکھ پتی دیدی یوجنا کے آغاز سے لے کر اب تک ایک کروڑ خواتین کو لکھ پتی دیدی بنایا جا چکا ہے۔ حکومت نے 3 کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کا ہدف رکھا ہے۔

 

راجستھان میں وزیر اعظم

وزیر اعظم راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے، جو ہائی کورٹ کیمپس، جودھپور میں منعقد ہوگی۔ وزیر اعظم راجستھان ہائی کورٹ میوزیم کا بھی افتتاح کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Hewlett Packard plans to locally make 1 in 3 PCs sold in India by 2031

Media Coverage

Hewlett Packard plans to locally make 1 in 3 PCs sold in India by 2031
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر24 اپریل 2025
April 24, 2025

Citizens Appreciate PM Modi's Leadership: Driving India's Growth and Innovation