وزیراعظم سنت شیرومنی گرودیو شری روی داس جی میموریل استھل پر بھومی پوجن کریں گے
وزیراعظم 100 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے بننے والے سنت شیرومنی گرودیو شری روی داس جی میموریل کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم 1580 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیے جانے والے دو سڑک کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم کوٹا – بینا ڈبل ریلوے لائن قوم کو وقف کریں گے، جسے 2475 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 12اگست 2023 کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ دن میں تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر وہ ساگر ضلع پہنچیں گے جہاں پر وہ سنت شیرومنی گرودیو شری روی داس جی میموریل استھل کا بھومی پوجن کریں گے۔ اس کے بعد 3 بج کر 15 منٹ پر وزیراعظم دھانا میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے جہاں پر وہ سنت شیرومنی گرودیو شری روی داس جی میموریل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

نامور سادھو سنتوں اور سماجی مصلحین کی عزت کرنا وزیراعظم کے کام کی خاصیت رہی ہے۔ ان کے وِژن سے متحرک ہوکر سنت شیرومنی گرودیو  شری روی داس جی  میموریل کی تعمیر 11.25 ایکڑ سے زیادہ رقبے میں 100 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے کی جائے گی۔ اس عظیم الشان میموریل میں ایک شاندار آرٹ میوزیم اور گیلری ہوگی جس میں سنت شیرومنی گرودیو شری روی داس جی کی زندگی ، فلسفہ اور تعلیمات کی نمائش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ  میموریل کا دورہ کرنے والے عقیدتمندوں کے لئے بھکت نواس، بھوجنالیہ وغیرہ جیسی سہولیات بھی ہوں گی۔

پروگرام کے دوران وزیراعظم 4000 کرو روپئے سے زیادہ کی لاگت سے ریل اور سڑک سے متعلق پروجیکٹوں کو قوم کو وقف کریں گے اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم کوٹا – بینا ریلوے لائن کو دوہرا کرنے کے کام کی تکمیل کے طور پر اسے ملک کو وقف کریں گے۔ یہ پروجیکٹ  جسے 2475 کروڑ روپئے سے زیادہ  کی تخمینی لاگت  سے تعمیر کیا گیا ہے۔ راجستھان کے کوٹا اور باران ضلع اور مدھیہ پردیش کے گنا، اشوک نگر اور ساگر ضلع سے گزرتا ہے۔ اضافی ریل لائن بہتر نقل و حرکت کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور راستے میں ٹرین کی رفتار کو بہتر بنانے میں مدد کرے گی۔

وزیراعظم 1580 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار ہونے والے سڑک کے دو پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں ایک پروجیکٹ موری کوری – ودیشا- ہینوتیا کو جوڑنے والی سڑک کو چار لین کا کرنا ہے اور دوسرا پروجیکٹ ہینوتیا کو میہلووا  سے جوڑنے والی سڑک کے طور پر تعمیر کرنا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties

Media Coverage

India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،14 جنوری 2026
January 14, 2026

Viksit Bharat Rising: Economic Boom, Tech Dominance, and Cultural Renaissance in 2025 Under the Leadership of PM Modi