وزیر اعظم 15 اپریل کو کرناٹک کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | April 14, 2026 | 22:18 IST
وزیر اعظم منڈیا کے سری شیترا آدیچُنچناگیری میں سری گرو بھیراویکیہ مندر کا افتتاح کریں گے
سری گرو بھیراویکیہ مندر سری سری ڈاکٹر بالاگنگادھرناتھ مہاسوامی جی کے لیے وقف میموریل ہے، جو سری آدیچُنچناگیری مہاسمستھان مٹھ کے 71ویں جانشیں تھے
وزیر اعظم سابق وزیر اعظم جناب ایچ ڈی دیوے گوڑا کے ساتھ "سندریہ لہری اور شیوا مہیمنا ستوترم" نامی کتاب کا اجراء بھی کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 15 اپریل 2026 کو کرناٹک کا دورہ کریں گے جہاں وہ صبح تقریباً 11 بجے ضلع منڈیا کے سری شیترا آدیچُنچناگیری میں سری گرو بھیراویکیہ مندر کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وزیراعظم سابق وزیراعظم جناب ایچ ڈی دیوے گوڑا  کے ہمراہ ایک کتاب بعنوان "سوندریہ لہری اور شیو مہیما استوترم" کا مشترکہ اجراء بھی کریں گے۔

سری گرو بھیراویکیہ مندر ایک ایسی یادگار ہے جو سری شیترا آدیچُنچناگیری  مہاسنستھان مٹھ کے 71ویں جانشیں،  سری سری ڈاکٹر بال گنگادھر ناتھ مہاسوامی جی کی یاد میں وقف ہے۔ روایتی دراوڑی طرزِ تعمیر میں تیار کردہ یہ مندر آنجہانی مذہبی پیشوا کی زندگی اور ان کی میراث کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ اس مندر کو نہ صرف عقیدت کے مقام بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ اور باعث تحریک خیال کیا جاتاہے۔

 سری سری ڈاکٹر بال گنگادھر ناتھ مہاسوامی جی کو اپنی زندگی بھر کی سماجی خدمات کی وجہ سے دنیا بھر میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جنہوں نے بے شمار تعلیمی ادارے اور طبی مراکز قائم کیے۔ ان کا  پختہ یقین  تھا کہ سماج کی خدمت ہی عبادت کی اعلیٰ ترین شکل ہے اور ان کی تعلیمات نے ذات پات، عقیدے اور علاقائی حدود سے بالاتر ہو کر لاکھوں انسانوں کے دلوں کو متاثر کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘People's Enduring Faith In Your Leadership’: President Murmu Praises PM Modi On Tenure Milestone

Media Coverage

‘People's Enduring Faith In Your Leadership’: President Murmu Praises PM Modi On Tenure Milestone
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses sadness over the passing of Thiru Bharathiraja Ji
June 11, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed deep sadness over the passing of Thiru Bharathiraja Ji. The Prime Minister noted that he was a towering figure of the cinema world whose works transformed Tamil cinema.

Shri Modi observed that his portrayal of rural life was particularly noteworthy. The Prime Minister stated that his thoughts are with his family and admirers in this hour of grief, praying Om Shanti.

The Prime Minister posted on X:

"The passing of Thiru Bharathiraja Ji is very saddening. He was a towering figure of the cinema world whose works transformed Tamil cinema. Particularly noteworthy was his portrayal of rural life. My thoughts are with his family and admirers in this hour of grief. Om Shanti."