وزیر اعظم بھُج میں اسمرتی ون میوزیم کا افتتاح کریں گے جو 2001 کے تباہ کن زلزلے کے بعد عوام کی لچک کے جذبے کی یاد میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی پہل ہے
اسمرتی ون زلزلہ میوزیم کو سات موضوعات پر سات بلاکوں میں تقسیم کیا گیا ہے: ری برتھ، ری ڈسکور، ری اسٹور، ری بلڈ، ری تھنک، ری لیو اور ری نیو
وزیر اعظم بھُج میں تقریبا 4400 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم سردار سروور پروجیکٹ کی کَچھ برانچ کنال کا افتتاح کریں گے جس سے خطے میں پانی کی فراہمی کو فروغ ملے گا
اپنی نوعیت کی انوکھی تقریب میں وزیر اعظم کھادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کیے جانے والے کھادی اتسو میں شرکت کریں گے اور تحریک آزادی کے دوران اس کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے
منفرد خصوصیت: ایک ہی وقت اور مقام پر چرخا کاتنے والی 7500 خواتین کھادی کاریگر
وزیر اعظم بھارت میں سوزوکی کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر پروگرام سے خطاب کریں گے اور بھارت میں سوزوکی گروپ کے دو اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

27 اور 28 اگست کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی گجرات کا دورہ کریں گے۔ 27 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے  وزیراعظم احمد آباد کے سابرمتی ریور فرنٹ میں کھادی اتسو سے خطاب کریں گے۔ 28 اگست کی صبح 10 بجے  وزیر اعظم بھُج میں اسمرتی ون میموریل کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر 12 بجے  وزیر اعظم بھُج میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ شام پانچ بجے  وزیر اعظم گاندھی نگر میں ایک پروگرام سے خطاب کریں گے جس میں بھارت میں سوزوکی  کی تاسیس کی 40 سالہ تقریب منائی جائے گی۔

کھادی اتسو

وزیر اعظم کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ کھادی کو مقبول بنایا جائے، کھادی مصنوعات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے اور نوجونوں میں کھادی کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔ وزیر اعظم کی کوششوں کے نتیجے میں 2014 سے بھارت میں کھادی کی فروخت میں چار گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ گجرات میں کھادی کی فروخت میں آٹھ گنا کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر منعقد ہونے والی اپنی نوعیت کی ایک تقریب میں کھادی اتسو کا انعقاد تحریک آزادی کے دوران کھادی اور اس کی اہمیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ اتسو کا انعقاد احمد آباد کے سابرمتی ریور فرنٹ میں کیا جائے گا اور اس میں گجرات کے مختلف اضلاع سے 7500 خواتین کھادی کاریگر بیک وقت اور ایک ہی مقام پر رہتے ہیں۔ اس تقریب میں 1920 کی دہائی سے استعمال ہونے والی مختلف نسلوں کے 22 چرخے دکھا کر "چرخے کے ارتقا" کی نمائش بھی کی جائے گی۔ اس میں "یرواڑہ چرخا" جیسے چرخے شامل ہوں گے جو جدوجہد آزادی کے دوران استعمال ہونے والے چرخوں کی علامت ہیں، آج استعمال ہونے والی جدید ترین اختراعات اور ٹیکنالوجی والے چرخے بھی شامل ہوں گے۔ پونڈورو کھادی کی پیداوار کا براہ راست مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم گجرات راجیہ کھادی گرموڈیوگ بورڈ کی نئی دفتری عمارت اور سابرمتی میں ایک فٹ اوور برج کا افتتاح بھی کریں گے۔

 بھُج میں وزیر اعظم

وزیراعظم بھُج ضلع میں اسمرتی ون میموریل کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کے ذریعے متصور یہ اسمرتی ون اپنی نوعیت کا انوکھا قدم ہے۔ یہ تقریبا 470 ایکڑ کے علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے جو 2001 کے زلزلے کے دوران اپنی جان گنونے والے تقریبا 13,000 افراد کی موت کے بعد لوگوں کی جانب سے دکھائے گئے لچک کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے ۔ اس زلزلے کا مرکز بھُج تھا۔ میموریل میں ان لوگوں کے نام ہیں جو زلزلے کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔

جدید ترین سمرتی ون زلزلہ میوزیم کو سات موضوعات پر مبنی سات بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے: ری برتھ، ری ڈسکور، ری اسٹور، ری بلڈ، ری تھنک، ری لیو اور ری نیو ۔ پہلا بلاک ری برتھ کے موضوع پر مبنی ہے جس میں زمین کے ارتقا اور زمین کی ہر بار قابو پانے کی صلاحیت کی عکاسی کی گئی ہے۔ دوسرا بلاک گجرات کی جغرافیائی شکل اور مختلف قدرتی آفات کو ظاہر کرتا ہے جن سے ریاست کو خطرہ ہے۔ تیسرا بلاک 2001 کے زلزلے کے آفتڑ میتھ کی جھلکیاں دکھاتا ہے۔ اس بلاک کی گیلریاں افراد کے ساتھ ساتھ تنظیموں کے ذریعہ کی جانے والی بڑے پیمانے پر امدادی کوششوں کو بھی دکھاتی ہیں۔ چوتھا بلاک 2001 کے زلزلے کے بعد گجرات کی تعمیر نو کے اقدامات اور کامیابی کی کہانیوں کی نمائش کرتا ہے۔ پانچواں بلاک آنے والے کو کسی بھی وقت میں کسی بھی قسم کی آفات کے لیے مختلف اقسام کی آفات اور مستقبل کی تیاری کے بارے میں سوچنے اور جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ چھٹا بلاک ہمیں ایک سمیلیٹر کی مدد سے زلزلے کے تجربے کو محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ تجربہ ایک 5 ڈی سمیلیٹر میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس پیمانے پر ایک واقعہ کی زمینی حقیقت فراہم کرنے کے لیے ہے۔ ساتواں بلاک لوگوں کو یاد کرنے کے لیے جگہ فراہم کرتا ہے جہاں وہ کھوئی ہوئی روحوں کو خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم بھُج میں تقریبا 4400کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم سردار سروور پروجیکٹ کی کچَھ برانچ کینال کا افتتاح کریں گے۔ نہر کی کل لمبائی تقریبا 357کلومیٹر ہے۔ نہر کے ایک حصے کا افتتاح وزیر اعظم نے 2017 میں کیا تھا اور باقی حصے کا افتتاح اب کیا جارہا ہے۔ کنال کچھ آبپاشی کی سہولیات فراہم کرنے اور ضلع کچھ کے تمام 948دیہاتوں اور 10 قصبوں میں پینے کے پانی کی فراہمی میں مدد کرے گی۔ وزیراعظم سرہد ڈیری کے نئے خودکار دودھ پروسیسنگ اور پیکنگ پلانٹ سمیت مختلف دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم 1500 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جن میں بھُج بھیمسار روڈ ، ریجنل سائنس سینٹر، بھُج؛ گاندھی دھام میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کنونشن سینٹر؛ ویر بال اسمارک انجار میں؛ نخترانہ وغیرہ میں بھُج 2 سب اسٹیشن شامل ہیں۔

گاندھی نگر میں وزیر اعظم

وزیراعظم گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں منعقد ہونے والے بھارت میں سوزوکی کی تاسیس کی 40 سالہ تکمیل کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب کے دوران وزیر اعظم بھارت میں سوزوکی گروپ کے دو اہم پروجیکٹوں یعنی ہنسل پور، گجرات میں سوزوکی موٹر گجرات الیکٹرک وہیکل بیٹری مینوفیکچرنگ سہولت اور ہریانہ کے کھرکھوڈا میں ماروتی سوزوکی کی آنے والی گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ سہولت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

گجرات کے ہنسل پور میں سوزوکی موٹر گجرات الیکٹرک وہیکل بیٹری مینوفیکچرنگ فیسیلیٹی قائم کی جائے گی جس میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ایڈونس کیمسٹری سیل بیٹریاں تیار کرنے کے لیے تقریبا 7300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ہریانہ کے کھرکھوڈا میں گاڑیوں کی تیاری کی سہولت میں ہر سال 10 لاکھ مسافر گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی جس سے یہ دنیا کی کسی ایک سائٹ پر مسافر گاڑیوں کی تیاری کی سب سے بڑی سہولیات میں سے ایک بن جائے گی۔ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 11 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری سے قائم کیا جائے گا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Chronic therapies power 11% growth in Indian pharma market in May

Media Coverage

Chronic therapies power 11% growth in Indian pharma market in May
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
World Leaders Congratulate Prime Minister Shri Narendra Modi on Becoming India’s Longest-Serving Elected Prime Minister
June 09, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi received warm congratulations from world leaders on the eve of his becoming the longest-serving elected Prime Minister of India. World leaders from across the globe paid tribute to Prime Minister’s transformative governance, his advocacy for the Global South, and his vision of an inclusive and economically dynamic India.

H.E. Anura Kumara Disanayaka, the President of Sri Lanka, in a letter dated 8 June 2026 addressed to the Prime Minister, conveyed the warm congratulations of the Government and people of Sri Lanka to him, stating: “This milestone is a testament not only to your years in office, but also to the trust and confidence that the people of the world’s largest democracy have repeatedly placed in your leadership.” The President also highlighted India’s remarkable economic and social transformation and noted that Prime Minister Modi’s vision has inspired many beyond India’s borders, including Sri Lanka. Prime Minister Modi visited Sri Lanka from 4–6 April 2025, his fourth visit to the island nation, during which he was conferred the Mitra Vibhushana, Sri Lanka’s highest civilian honour accorded to a foreign dignitary. The visit reaffirmed India’s Neighbourhood First policy, with Sri Lanka among the closest beneficiaries of India’s steadfast partnership, including India’s pivotal support during Sri Lanka’s economic difficulties in 2022.

H.E. James Marape, the Prime Minister of Papua New Guinea, in a personal video message, described Prime Minister Modi as “a role model and an example of leadership”. He also stated - “Lifting over 200 million people out of poverty to good life today is an amazing feat.” Prime Minister Marape expressed Papua New Guinea’s warm friendship and its desire to further consolidate bilateral ties. Prime Minister Modi’s historic visit to Papua New Guinea in May 2023, the first-ever by an Indian Prime Minister, for the Third Forum for India–Pacific Islands Cooperation (FIPIC-III) Summit was a landmark moment in India’s engagement with the Pacific Island nations. The visit underscored India’s role as a committed partner of the Global South.

H.E. Kamla Persad-Bissessar, the Prime Minister of Trinidad and Tobago, congratulated Prime Minister Modi on this occassion, noting that “under the leadership of Prime Minister Modi, India has evolved as a leading voice on global matters.” She highlighted Prime Minister Modi’s journey from humble beginnings to leading a nation of 1.4 billion people across three terms, and underscored India’s significant achievements in foreign policy, economic growth, infrastructure, and socio-economic development. Prime Minister Modi paid a landmark visit to Trinidad and Tobago from 3–4 July 2025, the first bilateral visit by an Indian Prime Minister in 26 years, coinciding with the 180th anniversary of the arrival of Indian immigrants to Trinidad and Tobago.