نئی دہلی، 5 /فروری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 فروری 2021 کو آسام اور مغربی بنگال ریاستوں کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 11:45 بجے صبح وزیر اعظم آسام کے سونت پور ضلع کے ڈھیکیاجولی میں دو اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ریاستی شاہراہوں اور اہم ضلعی سڑکوں سے متعلق پروگرام ’اسوم مالا‘ کا آغاز کریں گے۔اس کے بعد 4:50 بجے وزیر اعظم مغربی بنگال کے ہلدیا میں کلیدی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مغربی بنگال میں وزیر اعظم

وزیر اعظم بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے تعمیر کردہ ایل پی جی امپورٹ ٹرمینل کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کی تعمیر تقریباً 1100 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے کی گئی ہے اور اس کی صلاحیت سالانہ ایک ملین میٹرک ٹن ہے۔ یہ مغربی بنگال اور مشرقی و شمال مشرقی بھارت کی دیگر ریاستوں کی ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کی تکمیل کرے گا اور یہ ہر کنبہ میں صاف ستھری کوکنگ ایل پی جی دستیاب کرانے کے وزیر اعظم کے تصور کو حقیقت کی شکل دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

وزیر اعظم 348 کلومیٹر طویل ڈوبھی – درگاپور قدرتی گیس پائپ لائن سیکشن کو قوم کے نام وقف کریں گے، یہ پردھان منتری اورجا گنگا پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے۔ یہ ’ایک ملک، ایک گیس گرڈ‘ کے حصول کے سمت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ تقریباً 2400 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے تعمیر شدہ یہ پائپ لائن ایچ یو آر ایل سندری (جھارکھنڈ) فرٹیلائزر پلانٹ کے احیاء میں مدد کرے گی، مغربی بنگال کے درگاپور میں میٹکس فرٹیلائزر پلانٹ کو گیس کی سپلائی کرے گی اور صنعتی، کمرشیل اور آٹوموبائل شعبوں نیز ریاست کے سبھی بڑے شہروں میں گیس تقسیم سے متعلق ضرورتوں کی تکمیل کرے گی۔

وزیر اعظم انڈین آئل کارپوریشن کی ہلدیا ریفائنری کی دوسری کیٹیلائٹک – آئیسوڈے ویکسنگ یونٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس یونٹ کی سالانہ 270 ہزار میٹرک ٹن کی گنجائش ہوگی اور اس کے شروع ہونے کے بعد توقع ہے کہ اس سے تقریباً 185 ملین امریکی ڈالر کی بقدر زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔

وزیر اعظم این ایچ 41 کے رانی چک، ہلدیا میں 4 لین کے آر او بی نیز فلائی اوور کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کی تعمیر 190 کروڑ روپئے سے ہوئی ہے۔ اس فلائی اوور کے چالو ہوجانے سے کولا گھاٹ ہلدیا ڈاک کمپلیکس اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی بلاروک ٹوک نقل و حمل ہوسکے گی۔ جس سے بندرگاہ کے اندر اور بندرگاہ کے باہر چلنے والی بھاری گاڑیوں کی آپریٹنگ لاگت اور سفر میں لگنے والے وقت میں قابل ذکر بچت ہوگی۔

یہ پروجیکٹ مشرقی بھارت میں ترقی کو رفتار دینے سے متعلق وزیراعظم کے پروودیا تصور کے مطابق ہیں۔ مغربی بنگال کے گورنر اور وزیر اعلیٰ اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر اس موقع پر موجود ہوں گے۔

وزیر اعظم آسام میں

وزیر اعظم ’اسوم مالا‘ کا آغاز کریں گے، جس کا مقصد ریاست میں ریاستی شاہراہوں اور اہم ضلعی سڑک نیٹ ورک کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔ یہ پروگرام اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے، جس میں مسلسل فیلڈ ڈیٹا کلیکشن اور روڈ افیکٹ مینجمنٹ سسٹم سے اس کے ربط کے ذریعے موثر رکھ رکھاؤ پر زور دیا گیا ہے۔ ’اسوم مالا‘ قومی شاہراہوں اور دیہی سڑک نیٹ ورک کے درمیان معیاری قسم کا انٹر – لنکیج دستیاب کرائے گا۔ یہ ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹیشن کی سہولت بھی دستیاب کرائے گا۔ یہ اقتصادی ترقی کے مراکز کو ٹرانسپورٹیشن کوریڈور سے جوڑے گا اور ان کی بین ریاستی کنیکٹیوٹی کو بہتر بنائے گا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

وزیر اعظم دو میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جنھیں بسوناتھ اور کرائیڈیو میں قائم کیا جارہا ہے اور جن میں سے ہر ایک پر 1100 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ ہر اسپتال میں 500 بیڈ اور 100 ایم بی بی ایس سیٹیں ہوں گی۔ میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں کی تعداد میں اضافہ سے ریاست میں نہ صرف ڈاکٹروں کی قلت میں کمی آئے گی بلکہ آسام پورے شمال مشرقی خطے میں سہ سطحی حفظان صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کا ایک مرکز بھی بنے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy will probably be 90 to 100% larger than China by end of century: John Chambers

Media Coverage

Indian economy will probably be 90 to 100% larger than China by end of century: John Chambers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 19اگست 2024
September 19, 2024

India Appreciates the Many Transformative Milestones Under PM Modi’s Visionary Leadership