یہ ایک منفرد تقریب ہے جو ایک چھت کے نیچے خام مال سے لے کر مکمل طور پر تیار مصنوعات تک ٹکسٹائل کی مکمل ویلیو چین پر احاطہ کرتی ہے
120 ممالک کے پالیسی ساز اور عالمی سی ای او حضرات، نمائش کنندگان اور بین الاقوامی خریداران اس تقریب میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں16 فروری کو، شام تقریباً 4 بجے ، بھارت ٹیکس 2025 تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے بھی خطاب کریں گے۔

بھارت ٹیکس 2025، جو 14 سے 17 فروری تک بھارت منڈپم میں منعقد کی جا رہی ایک بڑی عالمی تقریب ہے، اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد ہے کیونکہ یہ خام مال سے لے کر مکمل طور پر تیار مصنوعات تک ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کو ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب کراتی ہے۔

بھارت ٹیکس پلیٹ فارم ٹیکسٹائل صنعت کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ جامع تقریب ہے جس میں ایک بڑا ایکسپو شامل ہے جو دو مقامات پر احاطہ کرتا ہے اور ٹیکسٹائل کے پورے ماحولیاتی نظام کی نمائش کرتا ہے۔ اس تقریب کے تحت ایک عالمی سطح کی کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں 70 سے زیادہ کانفرنس سیشنز، گول میز ملاقاتیں، پینل ڈسکشنز، اور ماسٹر کلاسز شامل ہوں گی۔ اس میں ایک نمائش شامل ہوگی جس میں خصوصی اختراع اور اسٹارٹ اپ پویلین بھی ہوں گی۔ اس میں ہیکاتھون پر مبنی اسٹارٹ اپ پچ فیسٹ اور اختراعی میلے ، ٹیک ٹینک اور ڈیزائن چنوتیاں بھی شامل ہوں گی جو سرکردہ سرمایہ کاروں کے ذریعے اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ ​​کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

توقع کی جاتی ہے کہ بھارت ٹیکس 2025 تقریب 120 ممالک کے  پالیسی سازوں اور عالمی سی ای او حضرات، 5000 سے زائد نمائش کنندگان، 6000 بین الاقوامی خریداران اور دیگر دلچسپی رکھنے والے افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرے گی۔ 25 سے زائد سرکردہ عالمی ٹیکسٹائل انجمنیں اور دنیا بھر کے ادارے جن میں بین الاقوامی ٹیکسٹائل مینوفیکچررس فیڈریشن (آئی ٹی ایم ایف)، بین الاقوامی کپاس مشاورتی کمیٹی (آئی سی اے سی)، ای یو آر اے ٹی ای ایکس، ٹیکسٹائل ایکسچینج، امریکی فیشن انڈسٹری ایسو سی ایشن (یو ایس ایف آئی اے) وغیرہ شامل ہیں، بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Gyan Bharatam Portal Houses Over 88,800 Manuscripts, Government Informs Lok Sabha

Media Coverage

Gyan Bharatam Portal Houses Over 88,800 Manuscripts, Government Informs Lok Sabha
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses delight as Sarnath is inscribed on the UNESCO World Heritage List
July 25, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed that it is a proud moment for every Indian, sharing his delight that Sarnath in Uttar Pradesh has been inscribed on the UNESCO World Heritage List.

He noted that Sarnath has a close association with Lord Buddha, whose timeless message of wisdom, compassion and harmony inspires the world.

Shri Modi highlighted that this recognition celebrates India’s profound civilisational and spiritual heritage. The Prime Minister observed that it will also inspire more people across the world to come to Sarnath and connect with the ideals of Lord Buddha.

In a post on X, the Prime Minister shared:

 "A proud moment for every Indian!

Delighted that Sarnath in Uttar Pradesh has been inscribed on the UNESCO World Heritage List.

Sarnath has a close association with Lord Buddha, whose timeless message of wisdom, compassion and harmony inspires the world.

This recognition celebrates India’s profound civilisational and spiritual heritage. It will also inspire more people across the world to come to Sarnath and connect with the ideals of Lord Buddha.

@UNESCO"