وزیراعظم جناب نریندرمودی 10اکتوبر کو ان بھارتی ایتھلیٹس سے بات چیت کریں گے  اورخطاب کریں گے، جنھوں نے 2022کے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کی تھی۔ وزیراعظم ان ایتھلیٹس سے 10اکتوبر  2023سہ پہرتقریبا ساڑھے چاربجے نئی دہلی کے میجردھیان چند اسٹیڈیم میں ملاقات کریں گے ۔

یہ پروگرام ایتھلیٹس کو 2022کے ایشیائی کھیلوں میں ان کی غیرمعمولی حصولیابیوں پرمبارکباد دینے اور مستقبل کے  کھیل مقابلوں کے لئے انھیں تحریک دینے کی وزیراعظم کی ایک کوشش ہے ۔ بھارت نے 2022کے ایشیائی کھیلوں میں 107تمغے حاصل کئے ہیں ، جن میں سے سونے کے 28تمغے ہیں ۔ تمغے جیتنے کے اعتبارسے ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی یہ اب تک کی سب سے بڑی کارکردگی ہے ۔

اس پروگرام میں ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے والی بھارتی ٹیم کے ایتھلیٹس ان کے کوچ  ، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے افسران نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کے نمائندگان اور نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کی وزارت کے افسران شرکت کریں گے ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi inaugurates Northeast’s first Emergency Landing Facility in Moran. Why it matters?

Media Coverage

PM Modi inaugurates Northeast’s first Emergency Landing Facility in Moran. Why it matters?
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 15فروری 2026
February 15, 2026

Visionary Leadership in Action: From AI Global Leadership to Life-Saving Reforms Under PM Modi