وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 جولائی 2022 کو صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دولت مشترکہ کھیل (سی ڈبلیو جی) 2022 کے لیے جانے والے بھارتی  دستے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس بات چیت میں  ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ ان کے کوچ بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کی طرف سے بات چیت کھیلوں کے بڑے مقابلوں میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ گذشتہ سال، وزیر اعظم نے ٹوکیو 2020 اولمپکس کے لیے جانے والے بھارتی  کھلاڑیوں کے دستے کے ساتھ ساتھ ٹوکیو 2020 پیرالمپکس گیمز کے لیے بھارتی  پیرا ایتھلیٹس دستے سے بات چیت کی تھی ۔

کھیلوں کے مقابلوں کے دوران بھی وزیراعظم نے کھلاڑیوں کی ترقی اور پیش رفت  میں گہری دلچسپی لی۔ کئی مواقع پر، انہوں نے ذاتی طور پر کھلاڑیوں کو ان کی کامیابی اور مخلصانہ کوششوں پر مبارکباد دینے کے لیے فون کیا، اور انہیں بہتر کرنے کی ترغیب دی۔ مزید یہ کہ وطن واپسی پر وزیراعظم نے دستے سے ملاقات اور بات چیت بھی کی۔

سی ڈبلیو جی 2022 کا انعقاد برمنگھم میں 28 جولائی سے 08 اگست 2022 تک ہونا ہے۔ کل 215 کھلاڑی جو  19 کھیلوں کے 141 مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، ای ڈبلیو جی 2022 میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi inaugurates Northeast’s first Emergency Landing Facility in Moran. Why it matters?

Media Coverage

PM Modi inaugurates Northeast’s first Emergency Landing Facility in Moran. Why it matters?
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 15فروری 2026
February 15, 2026

Visionary Leadership in Action: From AI Global Leadership to Life-Saving Reforms Under PM Modi