وزیر اعظم دوارکا ایکسپریس وے کی دہلی پٹی کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم این سی آر میں اربن ایکسٹینشن روڈ ۔ دوم منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے
منصوبے کثیر ماڈل رابطہ فراہم کرنے اور دہلی میں ٹریفک دباؤ کم کرنے میں مددگار

وزیر اعظم جناب نریندر مودی17 اگست 2025 کو دوپہر تقریباً 12:30 بجے روہنی، دہلی میں تقریباً 11,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار دو اہم قومی شاہراہ منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

حکومت کے جامع منصوبے کے تحت تیار کیے گئے یہ منصوبے دوارکا ایکسپریس وے کا دہلی سیکشن اور اربن ایکسٹینشن روڈ - دوم ہیں جن کی بدولت قومی دارالحکومت میں بھیڑ بھاڑ کو کم کیا جا سکے گا۔ ان منصوبوں کا مقصد رابطے میں نمایاں بہتری لانا، سفر کے وقت کو گھٹانا، دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک دباؤ کو کم کرنا ہے۔ یہ اقدامات وزیر اعظم مودی کے اُس ویژن کی عکاسی کرتے ہیں جس کے تحت عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے جو عوام کی زندگی کو آسان بنائے اور بغیر رکاوٹ آمد و رفت کو یقینی بنائے۔

دوارکا ایکسپریس وے کی 10.1 کلومیٹر طویل دہلی پٹی تقریباً 5,360 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔ یہ سیکشن یشوبھومی، ڈی ایم آر سی بلیو لائن اور اورنج لائن، آنے والے بیجواسن ریلوے اسٹیشن اور دوارکا کلسٹر بس ڈپو کو ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔ اس حصے میں شامل ہیں:

  • پیکیج اوّل: 5.9 کلومیٹر طویل، جو شِو مورتی انٹرسیکشن سے شروع ہو کر دوارکا سیکٹر-21 کے روڈ انڈر برج (آ ر یو بی) تک جاتا ہے۔
  • پیکیج دوم: 4.2 کلومیٹر طویل، جو دوارکا سیکٹر-21 آر یو بی سے دہلی-ہریانہ بارڈر تک پھیلا ہے اور اربن ایکسٹینشن روڈ دوم کے ساتھ براہِ راست رابطہ فراہم کرتا ہے۔

دوارکا ایکسپریس وے کے 19 کلومیٹر طویل ہریانہ سیکشن کا افتتاح وزیر اعظم نے مارچ 2024 میں کیا تھا۔ وزیر اعظم علی پور سے دچاؤں کلاں تک کے حصے میں تیار اربن ایکسٹینشن روڈ-دوم اور بہادُرگڑھ نیز سونی پت کو جوڑنے والے نئے راستوں کا بھی افتتاح کریں گے، جو تقریباً 5,580 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے ہیں۔ اس سے دہلی کی داخلی اور خارجی رنگ روڈز اور مکربہ چوک، دھولا کواں اور این ایچ-09 جیسے مصروف مقامات پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی۔ نئے سپرز بہادُرگڑھ اور سونی پت تک براہِ راست رسائی فراہم کریں گے، صنعتی کنیکٹیویٹی کو بہتر بنائیں گے، شہر میں ٹریفک کم کریں گے اور این سی آر میں سامان کی ترسیل کو تیز تر بنائیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Year Ender 2025: Major Income Tax And GST Reforms Redefine India's Tax Landscape

Media Coverage

Year Ender 2025: Major Income Tax And GST Reforms Redefine India's Tax Landscape
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 دسمبر 2025
December 29, 2025

From Culture to Commerce: Appreciation for PM Modi’s Vision for a Globally Competitive India