وزیرِ اعظم نجی شعبے کی قیادت میں تحقیق و ترقی کے نظامِ کار کو مضبوط بنانے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے تحقیق، ترقی اور اختراع اسکیم کا بھی آغاز کریں گے
ایس ٹی آئی سی 2025 میں اکیڈمیا، تحقیقی اداروں، صنعت اور حکومت سے3,000سے زائد شرکاء شرکت کریں گے
غور و خوض کے لیے11اہم موضوعاتی شعبے مقرر کیے گئے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، بایو مینوفیکچرنگ، الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ، ابھرتی ہوئی زرعی ٹیکنالوجیز، کوانٹم سائنس وغیرہ شامل ہیں

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 3 نومبر کو صبح تقریباً 9:30 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ اِنوویشن کانکلیو 2025 (ای ایس ٹی آئی سی) کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

ملک میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کے نظام کو زبردست تقویت دینے کے لیے وزیرِ اعظم ایک لاکھ کروڑ روپے کے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اور اِنوویشن (آر ڈی آئی) اسکیم فنڈ کا آغاز کریں گے۔ اس اسکیم کا مقصد ملک میں نجی شعبے کی قیادت میں تحقیق و ترقی کے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔

ایس ٹی آئی سی 2025 (ای ایس ٹی آئی سی 2025) تین سے پانچ نومبر 2025 تک منعقد ہوگا۔ اس کانکلیو میں اکیڈمیا، تحقیقی اداروں، صنعت اور حکومت سے 3,000 سے زائد شرکاء کے ساتھ ساتھ نوبل انعام یافتگان، ممتاز سائنس دان، موجدین اور پالیسی ساز بھی شرکت کریں گے۔

غور و خوض کے لیے 11کلیدی موضوعاتی شعبے طے کیے گئے ہیں، جن میں ایڈوانسڈ میٹیریلز اینڈ مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، بایو مینوفیکچرنگ، بلیو اکانومی، ڈیجیٹل مواصلات، الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ، ابھرتی ہوئی زرعی ٹیکنالوجیز، توانائی، ماحولیات و موسمیاتی تغیر، صحت و طبی ٹیکنالوجیز، کوانٹم سائنس و ٹیکنالوجی اور خلائی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

ایس ٹی آئی سی 2025 میں ممتاز سائنس دانوں کے خطابات، پینل مباحثے، پریزنٹیشنز اور ٹیکنالوجی شوز شامل ہوں گے، جو محققین، صنعتوں اور نوجوان موجدین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کا پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian economy set for robust growth, stronger markets after May 1: WTC

Media Coverage

Indian economy set for robust growth, stronger markets after May 1: WTC
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 22 اپریل 2026
April 22, 2026

One Nation, One Vision: PM Modi Delivers Healthcare Revolution, Security Revenge & Economic Self-Reliance