وزیراعظم 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 35 پی ایس اے آکسیجن پلانٹس وقف کریں گے
پی ایس اے آکسیجن پلانٹس اب ملک کے تمام اضلاع میں لگائے جائیں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 اکتوبر 2021 کو صبح 11 بجے ایمس رشی کیش ، اتراکھنڈ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی ایم کیئرز کے تحت قائم 35 پریشر سوئنگ ایڈسورپشن (پی ایس اے) آکسیجن پلانٹس قوم کو وقف کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ، ملک کے تمام اضلاع میں اب پی ایس اے آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

اب تک ، ملک بھر میں پی ایم کیئرز کے تحت کل 1224 پی ایس اے آکسیجن پلانٹس کی مالی اعانت کی گئی ہے ، جن میں سے 1100 سے زائد پلانٹس کو کمیشن دیا گیا ہے ، جو روزانہ 1750 میٹرک ٹن سے زیادہ آکسیجن کی پیداوارکرتے ہیں۔ یہ حکومت کی طرف سے عالمی وبا کووڈ-19 کے آنے کے بعد سے بھارت کی طبی آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے فعال اقدامات کا بین ثبوت ہے۔

ملک کے ہر ضلع میں پی ایس اے آکسیجن پلانٹ لگانے کا منصوبہ پہاڑی علاقوں ، جزیروں اور دشوار گزار علاقوں میں حائل پیچیدہ اور مشکل ترین چیلنجوں سے نمٹنے کے دوران عمل میں لایا گیا۔

سات ہزار سے زائد اہلکاروں کو تربیت دے کر ان پلانٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہیں ایک امبیڈیڈ انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کی ایک اپڈیٹیڈ اور تکنیک سے لیس ویب پورٹل کے ذریعے کام کاج اور کارکردگی کی حقیقی وقت میں نگرانی کی جائے گی۔

اتراکھنڈ کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ مرکزی وزیر صحت بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi distributes 6.5 million 'Svamitva property' cards across 10 states

Media Coverage

PM Modi distributes 6.5 million 'Svamitva property' cards across 10 states
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM welcomes naming of Jaffna's iconic India-assisted Cultural Center as ‘Thiruvalluvar Cultural Center.
January 18, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today welcomed the naming of the iconic Cultural Center in Jaffna built with Indian assistance, as ‘Thiruvalluvar Cultural Center’.

Responding to a post by India In SriLanka handle on X, Shri Modi wrote:

“Welcome the naming of the iconic Cultural Center in Jaffna built with Indian assistance, as ‘Thiruvalluvar Cultural Center’. In addition to paying homage to the great Thiruvalluvar, it is also a testament to the deep cultural, linguistic, historical and civilisational bonds between the people of India and Sri Lanka.”