وزیر اعظم 5جی ٹیسٹ بیڈ لانچ کریں گے،جو ہندوستانی صنعت اور اسٹارٹ اَپس کے لئے ایک معاون ایکو سسٹم کو اہل کرے گا، جو انہیں 5جی اور ان کی اگلی نسل کی ٹیکنالوجی میں مصنوعات،پروٹو ٹائپ،حل اور الگورتھم کی توثیق کرنے میں مدد فراہم کرے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17مئی 2022ء کو صبح گیارہ بجے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی) کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ایک پروگرام کو خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم آئی آئی ٹی مدراس کی قیادت میں کل 8اداروں کے ذریعے ایک کثیر ادارہ جاتی تعاون پروجیکٹ کی شکل میں تیار کئے گئے 5جی ٹیسٹ بیڈ کا بھی آغاز کریں گے۔پروجیکٹ میں حصہ لینے والے دیگر اداروں نے آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی حیدرآباد، آئی آئی ٹی بامبے، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ایس سی بنگلور، سوسائٹی فار اَپلائیڈ مائیکروویو الیکٹرونکس انجینئرنگ اینڈ ریسرچ(ایس اے ایم ای ای آر)اور سینٹر آف ایکسی لینس اِن وائرلیس ٹیکنالوجی (سی ای ڈبلیو آئی ٹی) شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ کو 220 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ٹیسٹ بیڈ ہندوستانی صنعت اور اسٹارٹ اَپ کے لئے ایک معاون ایکو سسٹم کا اہل کرے گا، جو انہیں 5جی اور اگلی نسل  کی ٹیکنالوجی میں اپنی مصنوعات ، پروٹوٹائپ ، حل اور الگورتھم  کی توثیق کرنے میں مدد کرے گا۔

ٹرائی کا قیام 1997ء میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی اف انڈیا ایکٹ 1997 کے ذریعے کی گئی تھی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's telecom sector surges in 2025! 5G rollout reaches 85% of population; rural connectivity, digital adoption soar

Media Coverage

India's telecom sector surges in 2025! 5G rollout reaches 85% of population; rural connectivity, digital adoption soar
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،20 دسمبر 2025
December 20, 2025

Empowering Roots, Elevating Horizons: PM Modi's Leadership in Diplomacy, Economy, and Ecology