وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 مارچ 2026 کو صبح 10:15 بجے ’’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس – عوام کی امنگوں کی تکمیل‘‘  کے موضوع پر منعقد ہونے والے بعد از بجٹ ویبینار سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔

اس موضوع کے تحت مختلف شعبوں میں متعدد بریک آؤٹ سیشن منعقد کیے جائیں گے جن میں تعلیم و مہارت سازی، صحت و آیوش، سیاحت اور مہمان نوازی سمیت دیگر شعبے شامل ہوں گے۔ ان مباحث میں تعلیم سے روزگار تک کے راستوں کو مضبوط بنانے، اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس (اے وی جی سی) کے لیے مواد تخلیق کرنے والی لیبارٹریوں کے قیام، معاون طبی ماہرین اور نگہداشت فراہم کرنے والوں کی تربیت کے دائرے کو وسیع کرنے، علاقائی طبی مراکز کے قیام اور نئے آیوش اداروں کے قیام جیسے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیاحت سے متعلق اقدامات جیسے مہمان نوازی کے شعبے میں مہارت کی ترقی، پائیدار سیاحتی راستوں کی تشکیل، شمال مشرقی خطے میں بدھ سرکٹس کی ترقی اور ورثہ سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

بعد از بجٹ ویبینار حکومت ، صنعت اور ڈومین کے ماہرین کے درمیان باہمی تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، تاکہ بجٹ میں بیان کردہ پالیسی وژن کو قابل عمل حکمت عملیوں میں تبدیل کیا جا سکے۔  توقع ہے کہ بات چیت سے عملی سفارشات پیدا ہوں گی جو موثر نفاذ میں سہولت فراہم کریں گی اور جامع ترقی کی طرف پیش رفت کو تیز کرنے میں مدد کریں گی ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s continuing tradition of celebrating its teachers

Media Coverage

India’s continuing tradition of celebrating its teachers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares moments from his metro journey to and from the SRCC programme
September 05, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared glimpses of his metro journey while traveling to and from the SRCC programme.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"Metro moments…

On the way to the SRCC programme and back."