وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 اکتوبر کو صبح تقریباً 10:30 بجے وزرائے قانون اور قانون کے سکریٹری حضرات کی کل ہند کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے ویڈیو پیغام کے توسط سے خطاب کریں گے۔

اس دو روزہ کانفرنس کی میزبانی ایکتا نگر، گجرات میں قانون و انصاف کی وزارت کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد پالیسی سازوں کو بھارتی قانون و انصاف کے نظام سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیالات کرنے کے لیے ایک مشترکہ فورم  فراہم کرنا ہے۔ اس کانفرنس کے توسط سے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے بہترین طور طریقے ساجھا کرسکیں گے، اس کے علاوہ نئے خیالات کے تبادلے اور اپنے آپسی تعاون میں بہتری لاسکیں گے۔

اس کانفرنس میں جن موضوعات پر بحث و مباحثہ ہوگا ان میں جلد اور قابل استطاعت انصاف کے لیے ثالثی جیسے تنازعہ کے حل کا متبادل نظام؛ مجموعی قانونی بنیادی ڈھانچہ کی جدید کاری؛ فرسودہ قوانین کی تنسیخ؛ انصاف تک رسائی کو بہتر بنانا؛ زیر التوا معاملات میں تخفیف اور جلد نپٹارے کو یقینی بنانا، بہتر مرکز-ریاست شراکت داری کے لیے ریاستی بلوں سے متعلق تجاویز میں یکسانیت لانا؛ ریاستی قانونی نظام کو مضبوط بنانا، وغیرہ شامل ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
IIT Delhi tops India in QS Rankings 2027; 52 Indian institutions feature

Media Coverage

IIT Delhi tops India in QS Rankings 2027; 52 Indian institutions feature
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،18 جون 2026
June 18, 2026

PM Modi’s Leadership Delivers: Electronic Interlocking, Semiconductor Push & Tariff-Free UK Access