گجرات کے لوگوں کے خدمات کے جذبہ کی تعریف کی
’’ ہمیں سردار پٹیل کےافکار پر عمل کرنا چاہئے اور اپنے ملک سے محبت کرنی چاہئے ، باہمی پیار و محبت اور تعاون سے اپنی قسمت سنوارنی چاہئے ‘‘
’’امرت کال ہمیں ان شخصیات کو یاد کرنے کی تحریک دیتا ہے، جنہوں نے عوامی شعور کو بیدار کرنے میں بڑا رول ادا کیا ، آج کی نسل کو ان کے بارے میں جاننا انتہائی ضروری ہے‘‘
’’ملک اپنی روایتی ہنرمندی کو بھی اب جدید امکانات سے جوڑ رہا ہے ‘‘
’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس‘ کی طاقت کیا ہے، یہ میں نے گجرات سے سیکھا ہے
’’ کورونا کے مشکل دور کے بعد ہماری معیشت نے جتنی تیزی سے واپسی کی ہے، اس سے پوری دنیا بھارت کے تئیں امید سے بھری ہے‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سورت میں سوراشٹر پٹیل سیوا سماج کے ذریعہ تعمیر ہاسٹل فیز-1 کی بھومی پوجن تقریب میں ویڈیو کانفرنسنگ  کے ذریعہ شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے گجرات کے لوگوں کے جذبہ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ان کے لئے فخر کی بات ہے  کہ گجرات نے سماجی ترقی کے کاموں میں ہمیشہ قائدانہ رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سردار پٹیل کو یاد کیا اور عظیم رہنما کی اس بات کا حوالہ دیا کہ ذات اور مذہب کو ملک کی ترقی کے کام میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہئے۔ وزیراعظم نے سردار پٹیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’ ہم سبھی بھارت کے بیٹے  اور بیٹیاں ہیں۔  ہم سبھی کو اپنے ملک سے محبت کرنی چاہئے، آپسی  پیار و محبت  اور تعاون سے اپنی قسمت سنوارنی چاہئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت  اس وقت اپنی آزادی کے 75 ویں سال میں ہے۔ یہ امرت کال ہمیں نئے سنکلپوں کے ساتھ ہی، ان عظیم شخصیات کو یاد کرنے کی بھی تحریک دیتا ہے جنہوں نے عوامی شعور کو بیدار کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نسل کو ان کے بارے میں جاننا انتہائی ضروری ہے۔

وزیراعظم نے ولبھ ودیانگر کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ کو اس لئےفروغ دیا گیا ہے تاکہ تعلیم کو پھیلایا جاسکے ، گرام وکاس کے کاموں میں تیزی لائی جاسکے۔  انہوں نے وزیراعلیٰ کے طور پر گجرات کی خدمت کرنے کے اپنے تجربہ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ سیاست میں بناکسی ذات پات کی بنیاد کے ان کے جیسے فرد کو 2001 میں ریاست کی خدمت کرنے کے لئے لوگوں نے آشرواد دیا تھا۔ انہوں نے عوام کے آشرواد کی طاقت کی تعریف کی جس نے انہیں ریاست کی خدمت اور پھر بعد میں پورے ملک کی خدمت 20 سے زیادہ برسوں تک بغیر کسی بریک کے جاری رکھنے کے لائق بنایا ۔ انہوں نے کہا ،’’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کی  طاقت کیا ہے ، یہ میں نے گجرات سے ہی سیکھا ہے۔ ‘‘ انہو ں نے بتایا کہ پہلے گجرات میں اچھے اسکولوں کی کمی تھی ، اچھی تعلیم کے لئے  اساتذہ کی کمی تھی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ کیسے انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لئے لوگوں کو متحد کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں پروفیشنل کورسز کی پڑھائی مقامی زبان میں کرائے جانے کا متبادل بھی دیا گیا ہے ۔ اب پڑھائی کا مطلب صرف ڈگری تک محدود نہیں ہے، بلکہ پڑھائی کو ہنرمندی کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔ ملک اپنی روایتی ہنرمندی کو بھی اب جدید امکانات سے جوڑ رہا ہے۔

وبا کے پس منظر میں معیشت کی تیزی سے واپسی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  جس رفتار سے معیشت نے کورونا کے مشکل دور کے بعد واپسی کی ہے اس سے پوری دنیا بھارت کے تئیں امید سے بھری ہے۔ انہوں نے ایک عالمی ادارے کے اس دعوے کا بھی حوالہ دیا کہ بھارت پھر سے دنیا کی سب سے تیزی سے آگے بڑھنے والی معیشت بننے جارہا ہے ۔

وزیراعظم نے گجرات کے وزیراعلیٰ کی تعریف کی اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ زمین سے بھی ان کے جڑے ہونے کی بات کہی۔ وزیراعظم نے ، ’’الگ الگ سطح پر کام کرنے کا ان کا تجربہ گجرات کی ترقی میں بہت کام آنے والا ہے۔‘‘

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
A decade of India’s transformative sanitation mission

Media Coverage

A decade of India’s transformative sanitation mission
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،3 نومبر 2024
November 03, 2024

PM Modi's Vision for Viksit Bharat Takes Centre Stage as the Nation Continues its Upward Trajectory