انہوں نے ممبئی 1 موبائل ایپ اور نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ کا آغاز کی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میں گُنداوَلی میٹراسٹیشن سے موگرا اسٹیشن تک میٹرو میں سفر کیا۔ انہوں نے ممبئی 1 موبائل ایپ اور نیشنل کامن موبلیٹی کارڈ  (ممبئی 1) کا آغاز بھی کیا اور اس موقع پر منعقد میٹرو فوٹو نمائش اور 3 ڈی ماڈل کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے میٹرو کے اپنے سفر کے دوران طلبا ، یومیہ سفر کرنے والے افراد اور میٹرو کی تعمیر کرنے والے شرم جیویوں سے بات چیت بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم  کے ہمراہ مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری ، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ جناب ایکناتھ شندے  اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا :

’’ وزیراعظم نریندر مودی ممبئی میں میٹرو پر سوار‘‘

اس سے پہلے دن میں ، وزیراعظم نے ممبئی میٹرو ریل لائنز 2 اے اور 7 کو قوم کے نام وقف کیا ، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اور گندے پانی کو پھر سے قابل استعمال بنانے سے متعلق 7 پلانٹس  کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔20ہندو ہردیہ سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے آپلا دواخانوں کا افتتاح کیا اور ممبئی میں تقریباً 400 کلومیٹر سڑکوں کو کنکریٹ پر مبنی پکا بنانے کے پروجیکٹ کا آغاز کیا۔

پس منظر

وزیراعظم نے ممبئی 1 موبائل ایپ اور نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ (ممبئی 1) کا آغاز کیا۔ یہ ایپ سفر میں سہولت پیدا کرے گا۔ اسے میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی دروازوں پر دکھایا جاسکے گا اور یہ یوپی آئی کے ذریعہ ٹکٹ خریدنے کی غرض سے ڈیجیٹل ادائیگی میں بھی معاونت کرے گا۔ نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ (ممبئی 1) کو شروع میں میٹرو کوریڈورس (راہداریوں ) میں استعمال کیا جائے گا اور لوک ٹرینوں اور ان کے ساتھ ساتھ بسوں  سمیت  سرکاری  ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع میں بھی اس کے استعمال میں توسیع کی جاسکے گی۔ یومیہ مسافروں کو کئی طرح کے کارڈس یا نقد رقم اپنے پاس رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، این سی ایم سی کارڈ کی بدولت جلد اور کسی رابطہ کے بغیر، ڈیجیٹل لین دین کئے جاسکیں گے، اور اس طرح  خوش اسلوبی کے تجربہ کے ساتھ یہ پورا عمل آسان ہوجائے گا۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'PM Modi Is One Of Our Greatest Friends': Netanyahu Says Israel Is 'Investing Heavily' In India Ties

Media Coverage

'PM Modi Is One Of Our Greatest Friends': Netanyahu Says Israel Is 'Investing Heavily' In India Ties
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam applauding the effort and dedication of India's Youth
August 04, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, shared a Sanskrit Subhashitam applauding the effort and dedication of India's Youth:

"न हि ज्ञानेन सदृशं पवित्रमिह विद्यते ।

तत्स्वयं योगसंसिद्ध: कालेनात्मनि विन्दति ॥"

Shri Modi said that through continuous effort and dedication, our talents are honed and refined, and our youth is imbibing these very qualities and bringing glory to India.

The Prime Minister posted on X:

निरंतर प्रयास और साधना से हमारी प्रतिभा और निखरती है। आज हमारे युवा इन्हीं गुणों को आत्मसात कर दुनियाभर में देश का नाम रोशन कर रहे हैं।

न हि ज्ञानेन सदृशं पवित्रमिह विद्यते ।

तत्स्वयं योगसंसिद्ध: कालेनात्मनि विन्दति ॥