بنیادی ڈھانچے، سرمایہ کاری، اختراع اور شمولیت کے 4 ستون تمام شعبوں میں اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے ہماری کوششوں کو آگے بڑھائیں گے
معیشت کے ہر شعبے میں معیار ضروری ہے
بے مقصد تعمیل اور فرسودہ قوانین کو ختم کریں
پی ایم گتی شکتی کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ہم آہنگی پیدا کریں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  دلّی میں  ریاست کے چیف سکریٹریوں کی  دو روزہ کانفرنس میں  شرکت کی جو آج اختتام پذیر ہوئی۔

ایک ٹوئٹ تھریڈ میں، وزیر اعظم نے اس موضوع کی وسیع پیمانے پر وضاحت کی جس پر انھوں نے چیف سکریٹریوں کے ساتھ بات چیت کے دوران زیادہ زور دیا تھا۔

انھوں نے ٹوئٹ کیا:

’’گذشتہ دو دنوں سے ہم دلّی میں چیف سکریٹریوں کی کانفرنس میں وسیع بحث ومباحثے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ آج میرے تبصرے کے دوران،بڑے پیمانے پر بہت سارے موضوعات پر زور دیا گیا جو لوگوں کی زندگیوں کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں اور ہندوستان کی ترقی کی رفتار کو استحکام بخش سکتے ہیں۔

دنیا کی نظریں ہندوستان پر مرکوز ہونے کے ساتھ، جس میں ہمارے نوجوانوں کا بھرپور ٹیلنٹ شامل ہے، آنے والے سال ہماری قوم  کے ہیں۔ ا یسے وقت میں بنیادی ڈھانچہ، سرمایہ کاری، اختراع، اور شمولیت کے چار اہم ستون، تمام شعبوں میں اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے ہماری کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ میرا مکمل یقین ہے کہ ہم نے اپنے ایم ایس ایم ای کے شعبے کو مستحکم کرنا جاری رکھنا ہے۔ یہ آتم نربھر بننے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔ مقام مصنوعات کو مقبول بنانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ معیشت کے ہر شعبے میں معیار کیوں ضروری ہے۔

چیف سکریٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ بے مقصد تعمیل اور قوانین کے ساتھ ساتھ فرسودہ قوانین کو بھی ختم کرنے پر توجہ دیں۔ ایسے وقت میں جب ہندوستان بے مثال اصلاحات شروع کر رہا ہے تو یہاں حد سے زیادہ ضابطے اور بے مقصد پابندیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

میں نے جن دیگر مسائل کے بارے میں بات کی ان میں پی ایم گتی شکتی اور اس وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا طریقہ کار بھی شامل ہے۔ چیف سکریٹریز پر زور دیا کہ وہ مشن لائف میں جوش وخروش شامل کریں اور جوار باجرے کے بین الاقوامی سال کو بڑے پیمانے پر شرکت کے ساتھ منائیں‘‘۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Jan Dhan accounts hold Rs 2.75 lakh crore in banks: Official

Media Coverage

Jan Dhan accounts hold Rs 2.75 lakh crore in banks: Official
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles loss of lives due to a mishap in Nashik, Maharashtra
December 07, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives due to a mishap in Nashik, Maharashtra.

Shri Modi also prayed for the speedy recovery of those injured in the mishap.

The Prime Minister’s Office posted on X;

“Deeply saddened by the loss of lives due to a mishap in Nashik, Maharashtra. My thoughts are with those who have lost their loved ones. I pray that the injured recover soon: PM @narendramodi”