دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
وزیر اعظم نے میتسوتاکیس کے دورہ ہندوستان کے بعد دو طرفہ تجارت، دفاع، جہاز رانی اور روابط میں پیش رفت کا جائزہ لیا
انہوں نے آئی ایم ای ای سی سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا

یونان کے وزیر اعظم عز ت مآب کریاکوس میتسوتاکیس کا وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کال موصول ہوا۔

انہوں نے بھارت میں عام انتخابات کے بعد دوبارہ منتخب ہونے پر وزیراعظم جناب مودی کو گرمجوشی سے مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے دو طرفہ تعلقات میں تیز پیش رفت کی تعریف کی اور ہندوستان-یونان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ  کیا۔

انہوں نے تجارت، دفاع، جہاز رانی اور کنیکٹیویٹی  سمیت  باہمی دلچسپی کے  کئی دوطرفہ تعاون کے متعدد شعبوں میں پیش رفت کا  بھی جائزہ لیا۔اس سال کے اوائل میں وزیر اعظم میتسوتاکیس کے دورہ ٔہندوستان کے بعددونوں رہنماؤں نےآئی ایم ای ای سی اور مغربی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت سمیت دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'We'll provide AI skill training to 1 crore youth': PM Modi's big announcement on Independence Day 2026

Media Coverage

'We'll provide AI skill training to 1 crore youth': PM Modi's big announcement on Independence Day 2026
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،15 اگست 2026
August 15, 2026

Azadi Ka Amrit Mahotsav Continues: PM Modi’s Independence Day Vision Unites Growth, Youth Power & National Pride