وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کویت کے ولی عہد شہزادہ عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فون پر بارآور گفتگو کی۔

بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں کویت کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کی بحالی میں مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کویت میں بھارتی برادری کی حفاظت اور خیر و عافیت کو یقینی بنانے میں کویتی قیادت کے مسلسل تعاون کی بھی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا؛

’’کویت کے ولی عہد شہزادہ عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فون پر بارآور گفتگو کی۔ بھارت نے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت  کرتے ہیں اور اس مشکل دورے میں کویت کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہم علاقے میں امن اور استحکام کی بحالی میں مکالمے اور سفارتکاری کی  اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ کویت میں بھارتی برادری کے تحفظ اور خیرو عافیت کو یقینی بنانے کے لیے کویتی  قیادت کی مسلسل حمایت کی ستائش کی۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
One of the world’s first canal-top solar projects placed a 750-meter solar array above an Indian irrigation canal, generating clean power while saving an estimated 9 million liters of water each year

Media Coverage

One of the world’s first canal-top solar projects placed a 750-meter solar array above an Indian irrigation canal, generating clean power while saving an estimated 9 million liters of water each year
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17 جولائی 2026
July 17, 2026

Green Trains, Private Rockets & Global Partnerships — PM Modi’s New India is Playing to Win