عزت مآب، صدر لی،

دونوں ممالک کے مندوبین

میڈیا کے ساتھیو،

 صدر لی کے ہندوستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ صدر لی کی زندگی جدوجہد، خدمت اور لگن کی ایک متاثر کن مثال ہے۔ ہر چیلنج نے عوام کی خدمت کے عزم کو مضبوط کیا ہے۔ اگرچہ یہ ان کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے لیکن ہندوستان سے ان کی وابستگی ہماری پہلی ملاقات سے ہی عیاں ہے۔

ساتھیو،

کوریا کے صدر کا آٹھ سال بعد ہندوستان کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جمہوری اقدار، مارکیٹ اکانومی اور قانون کی حکمرانی کا احترام ہمارے دونوں ملکوں کے ڈی این اے میں ہے۔ ہند-بحرالکاہل کے خطے کے بارے میں بھی ہمارا ایک مشترکہ نقطہ نظر ہے۔ ان سب کی بنیاد پر گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہمارے تعلقات مزید متحرک اور جامع ہوئے ہیں۔

اور آج، صدر لی کے دورے کے ساتھ، ہم اس قابل اعتماد شراکت داری کو مستقبل میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔ ہم چپس سے لے کر بحری جہاز تک، ٹیلنٹ سے ٹیکنالوجی، ماحولیات سے توانائی تک ہر شعبے میں تعاون کے نئے مواقع کا ادراک کریں گے اور ہم مل کر دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔

 

ساتھیو،

ہندوستان اور کوریا کے درمیان دو طرفہ تجارت آج 27 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ہم نے اسے 2030 تک 50 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے آج کئی اہم فیصلے لیے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی بہاؤ کو آسان بنانے کے لیے، ہم نے انڈیا-کوریا مالیاتی فورم کا آغاز کیا ہے۔ کاروباری تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ہم نے ایک صنعتی تعاون کمیٹی قائم کی ہے۔ اہم ٹیکنالوجیز اور سپلائی چینز میں تعاون کو بڑھانے کے لیے، ہم اکنامک سیکیورٹی ڈائیلاگ شروع کر رہے ہیں۔

کوریائی کمپنیوں، خاص طور پر ایس ایم ایز کے ہندوستان میں داخلے کو آسان بنانے کے لیے، ہم ایک کورین انڈسٹریل ٹاؤن شپ بھی قائم کریں گے۔ اور اگلے سال کے اندر، ہم ہندوستان-کوریا تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ بھی کریں گے۔

ساتھیو،

آج ہم اگلی دہائی کی کامیابی کی کہانیوں کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ ہم AI، سیمی کنڈکٹرز، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں شراکت کو گہرا کرنے کے لیے انڈیا-کوریا ڈیجیٹل برج کا آغاز کر رہے ہیں۔ ہم جہاز سازی، پائیداری، اسٹیل اور بندرگاہوں جیسے شعبوں میں مفاہمت ناموں پر دستخط کر رہے ہیں۔

ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں میں تعاون کے ذریعے، ہم فلم، اینیمیشن، اور گیمنگ میں بھی نئی بنیاد ڈالیں گے۔ آج کا بزنس فورم ان مواقع کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

 

ساتھیو،

ہندوستان اور کوریا کے درمیان ثقافتی تعلقات ہیں جو ہزاروں سال پرانے ہیں۔ ایودھیا کی شہزادی سوریتنا اور کوریا کے بادشاہ کم سورو کی کہانی، جو 2000 سال پرانی ہے، ہمارا مشترکہ ورثہ ہے۔

آج بھارت میں کے۔ پوپ  اور کے - ڈرامے تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ اسی طرح کوریا میں ہندوستانی سنیما اور ثقافت کی پہچان بڑھ رہی ہے۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ صدر لی خود بھی ہندوستانی سنیما کے مداح ہیں۔ اس ثقافتی تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے، ہم 2028 میں انڈیا-کوریا فرینڈشپ فیسٹیول کا اہتمام کریں گے۔

اس کے علاوہ، لوگوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے کے لیے، ہم تعلیم، تحقیقی تعاون اور سیاحت کو بھی فروغ دیں گے۔

ساتھیو،

عالمی کشیدگی کے اس دور میں ہندوستان اور کوریا مل کر امن اور استحکام کا پیغام دیتے ہیں۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ آج کوریا بین الاقوامی سولر الائنس اور انڈو پیسیفک اوشین انیشیٹو میں شامل ہو رہا ہے۔ اپنی مشترکہ کوششوں کے ذریعے، ہم ایک پرامن، ترقی پسند، اور جامع ہند-بحرالکاہل میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔

 

ہم اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کی اصلاح ضروری ہے۔

عزت مآب،

تقریباً 100 سال پہلے ہندوستان کے عظیم شاعر گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور نے کوریا کو "مشرق کا چراغ" کہا تھا۔ اور آج، کوریا ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے ہمارے وژن کو پورا کرنے میں ایک اہم شراکت دار ہے۔

 

آئیے، اپنی شراکت داری کے ذریعے، اپنے دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے لیے ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کریں۔

بہت بہت شکریہ۔

خمسہ حمنیدہ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Tirupati Begins First Mango Pulp Exports To UK Under India-UK FTA

Media Coverage

Tirupati Begins First Mango Pulp Exports To UK Under India-UK FTA
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses anguish over the loss of lives due to tunnel collapse in Namchi, Sikkim
July 21, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed anguish over the loss of lives due to the collapse of an under-construction tunnel in Namchi, Sikkim. He extended his deepest condolences to the bereaved families and prayed that those injured recover at the earliest.

The Prime Minister announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. Shri Modi stated that the injured would be given Rs. 50,000.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"Anguished by the loss of lives due to the collapse of an under-construction tunnel in Namchi, Sikkim. I extend my deepest condolences to the bereaved families. I pray that those injured recover at the earliest.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi"