میں عزت مآب جناب جوکوویڈوڈو کی دعوت پر آسیان سے متعلق میٹنگوں میں حصہ لینے کے لئے  جکارتہ، انڈونیشیا کے لئے روانہ ہورہا ہوں۔

میری پہلی بات چیت   20 ویں آسیان-ہند سربراہ کانفرنس میں ہوگی۔ میں  آسیان کے  رہنماؤں کے ساتھ  اپنی شراکت داری کے مستقبل پر بات چیت کرنے کا منتظر ہوں جو  اپنی چوتھی دہائی میں داخل ہوچکی ہے۔آسیان کے ساتھ بات چیت ہندوستان کی ’’مشرق نواز‘‘ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔پچھلے سال شروع ہوئی جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ  نے ہمارے رشتوں میں ایک نئی جان پھونکی ہے۔

اس کے بعد، میں 18 ویں مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کروں گا۔ یہ پلیٹ فارم  توانائی اور غذائی تحفظ، ماحولیات، صحت اور ڈیجیٹل تبدیلی سمیت علاقائی اہمیت کے حامل امور پر غور و فکر کرنے کا ایک کارگر موقع فراہم کرتا ہے۔میں ان تمام عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے ای اے ایس کے دیگر لیڈران کے ساتھ عملی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کا منتظر ہوں۔

مجھے پچھلے سال بالی میں جی 20 اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کا دورہ یاد ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ دورہ بھی آسیان خطے کے ساتھ ہماری بات چیت کو مزید مضبوطی عطا کرے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Exports may hit $1 Tn in FY27 on new trade deals, tariff cuts

Media Coverage

Exports may hit $1 Tn in FY27 on new trade deals, tariff cuts
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 10فروری 2026
February 10, 2026

Stable Banks, Soaring Growth, Sectoral Wins: Celebrating India's Unstoppable Rise in 2026 Under PM Modi