یوگا انسانیت کے لیے ہندوستان کا لازوال تحفہ ہے! یہ ذہن، جسم اور روح کو یکجا کر کے ایک صحت مند اور زیادہ ہم آہنگ دنیا کی ترغیب دیتا ہے: وزیراعظم
احمدآباد یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ شہر ہے اور ہندوستان کے اس تاریخی شہر میں اس ایونٹ کی میزبانی پورے ملک کے لیے باعث فخر ہے: وزیراعظم
ورلڈ یوگاسن چمپئن شپ کا عالمی یوم یوگا سے قبل انعقاد صحت اور تندرستی کی دوہری سوغات لے کر آئی ہے: وزیراعظم
اس چمپئن شپ کے ذریعہ یوگاسن کو بطور مسابقتی کھیل نئی شناخت ملے گی اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں یوگاسن کو اولمپکس اور دیگر کثیر کھیلوں کے مقابلوں میں شامل کیا جائے گا: وزیراعظم

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج احمدآباد سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پہلی ورلڈ یوگاسن چمپئن شپ کا افتتاح کیا، جسے عالمی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر جناب مودی نے کہا- ‘‘آج احمدآباد کی سرزمین سے دنیا کے کھیلوں کی وراثت میں ایک نیا باب شامل ہو رہا ہے’’۔

دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے جنہوں نے اس منفرد چمپئن شپ میں شرکت کی ہے، وزیراعظم نے احمدآباد میں اس باوقار ایونٹ کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا – ‘‘احمدآباد یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ شہر ہے اور بھارت کے اس تاریخی شہر میں اس ایونٹ کی میزبانی پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔’’

عالمی سطح پر یوگا کی تقریبات کے امتزاج کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ 21 جون کو عالمی یومِ یوگا دنیا کے مختلف ممالک میں منایا جائے گا، جبکہ مرکزی تقریب  ہندوستان  کے ایک اور تاریخی شہر کولکاتہ میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا-‘‘ورلڈ یوگاسن چمپئن شپ کا عالمی یومِ یوگا سے قبل انعقاد صحت اور تندرستی کی دوہری  سوغات لے کر آیا ہے۔’’

یوگا کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے بھارت کے سفر کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تقریباً ایک دہائی قبل بھارت نے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی یوگا دن کے اعلان کی تجویز پیش کی تھی، جس کا مقصد قدیم بھارتی روایت کو انسانیت کی صحت اور اجتماعی فلاح سے جوڑنا تھا۔ انہوں نے کہا – ‘‘اقوام متحدہ کے 190 ممالک نے بھارت کی اس تجویز کی حمایت کی۔’’

یوگا کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں افراد نے یوگا، مراقبہ اور پرانایام کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے یوگا کو ایک ارتقائی اور زندہ روایت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ یوگاسن چمپئن شپ یوگا کے ایک نئے اور جدید دور میں داخل ہونے کی علامت ہے۔ یوگاسن کو بطور مسابقتی کھیل تسلیم کیے جانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے مستقبل میں اس کے بڑے عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں شامل ہونے کا اعتماد ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا- ‘‘اس چمپئن شپ کے ذریعے یوگاسن کو بطور مسابقتی کھیل نئی  شناخت ملے گی اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں یوگاسن اولمپکس اور دیگر کثیر کھیلوں کے مقابلوں میں شامل ہوگا۔’’

احمدآباد کے اہم  رول  کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ پہلا ایڈیشن یوگاسن کو عالمی کھیلوں میں مرکزی حیثیت دلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یوگا کے کھیل کے طور پر فروغ کے معاشی اور پیشہ ورانہ پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا-‘‘ جیسے جیسے یوگاسن ایک کھیل کے طور پر فروغ پائے گا، ویسے ویسے کھلاڑیوں، ٹرینرز، اسپورٹس سائنسدانوں، محققین اور ایونٹ  منیجرز کے لیے نئے کریئر کے مواقع پیدا ہوں گے۔’’

اس سال کے بین الاقوامی یومِ یوگا کے موضوع ‘صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا’ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے موجودہ عالمی صحت کے مسائل اور یوگا کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے خواہاں افراد کے لیے اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا- ‘‘یوگا ان لوگوں کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے جو طویل عرصے تک صحت مند اور فعال رہنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔’’

یوگا کو ایک طرف ایک آزاد کرنے والی مشق اور دوسری طرف ایک سستا اور قابلِ رسائی صحت کا حل قرار دیتے ہوئے جناب مودی نے اس کی آفاقی دستیابی پر جامع پیغام دیا۔ انہوں نے عوامی صحت کے لیے ایک یادگار نعرہ پیش کرتے ہوئے کہا: ‘‘روزانہ یوگا کریں، اور یہ تمام بیماریوں کو دور کر دے گا۔’’

وزارتِ آیوش کی حالیہ ‘یوگا 365’ مہم کا ذکر کرتے ہوئے جو یوگا کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے، وزیراعظم نے اس تحریک میں وسیع عالمی شمولیت کی اپیل کی۔ انہوں نے تمام شریک کھلاڑیوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں واپس جا کر یوگا کے عالمی سفیر بنیں۔ انہوں نے کہا: ‘‘جب آپ اپنے اپنے ممالک واپس جائیں تو‘یوگا 365’کے سفیر کے طور پر یوگا کا یہ پیغام اپنے ساتھ لے جائیں اور اپنے تجربے اور یقین کے ذریعے پوری دنیا کو اس سے جوڑیں۔’’

تمام شرکاء کو ان کے نتائج سے قطع نظر تاریخی کردار ادا کرنے والا قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس افتتاحی ایونٹ میں ان کی موجودگی کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

دنیا بھر کے اعلیٰ سطحی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی اجتماعی صلاحیت اور نظم و ضبط نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا- ‘‘آپ کی لگن دنیا بھر کے نوجوانوں کو متاثر کرے گی۔’’

چمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے جناب مودی نے اعلان کیا –‘‘میں پہلی عالمی یوگاسن چمپئن شپ- 2026 احمد آباد کو کھلا ہونے کا اعلان کرتا ہوں!’’

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report

Media Coverage

India’s power sector set for strong FY27 growth on rising demand, capacity additions: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Mr. Andy Burnham on assuming office as Prime Minister of the United Kingdom
July 21, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today extended congratulations to Mr. Andy Burnham on assuming office as Prime Minister of the United Kingdom.

Shri Modi noted that India and the UK are bound by shared democratic values and enjoy wide-ranging cooperation across trade, investment, technology, defence, and people-to-people relations. With CETA entering into force this month, the Prime Minister pointed out that the bilateral partnership is poised to grow even stronger.

The Prime Minister stated that he looks forward to working closely with him to further deepen the India-UK Comprehensive Strategic Partnership and advance their shared Vision 2035.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"Warmest congratulations to Mr. Andy Burnham on assuming office as Prime Minister of the United Kingdom.

India and the UK are bound by shared democratic values and enjoy wide-ranging cooperation across trade, investment, technology, defence and people-to-people relations. With CETA entering into force this month, our bilateral partnership is poised to grow even stronger.

I look forward to working closely with you to further deepen the India-UK Comprehensive Strategic Partnership and advance our shared Vision 2035.

@andyburnham"