The relationship between India and Indonesia is not just geo-political, but is rooted in thousands of years of shared culture and history: PM
The cultural values, heritage, and legacy are enhancing people-to-people connections between India and Indonesia: PM

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے جکارتہ، انڈونیشیا میں شری سناتن دھرم الائم کے مہا کمبھ شیگم کے دوران اظہار خیال کیا۔ انہوں نے عزت مآب صدر پرابوو سوبیانتو، مروگن ٹیمپل ٹرسٹ کے چیئرمین پا ہاشم، مینیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر کوبالن، تمل ناڈو اور انڈونیشیا کے معززین، پجاریوں اور آچاریوں، بھارتیہ تارکین وطن کے اراکین، انڈونیشیا کے تمام شہریوں ،دوسری ممالکجو اس مبارک موقع کا حصہتھے اور تمام باصلاحیت فنکار جنہوںنے اس شاندار اور روحانی مندر کو حقیقت میں تبدیل کردیا ،انہیں تہنیت پیش کی۔

 

تقریب کا حصہ بننے پر اپنی خوش قسمتی کا اظہار کرتے ہوئے، جناب مودی نےکہا کہعزت مآب صدر پرابوو کی موجودگی نے اس تقریب کو ان کے لیے اور بھی خاص بنا دیا۔ اگرچہ جکارتہ سے جسمانی طور پر دور ہیں، وزیر اعظم نے کہا، وہ جذباتی طور پر اس تقریب کے قریب محسوس کرتے ہیں، جو مضبوط بھارت۔انڈونیشیا تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صدر پرابوو نے حال ہی میں 140 کروڑ بھارتیوں کی محبت کو انڈونیشیا پہنچایا اور انہیں یقین ہے کہ ان کے ذریعہ انڈونیشیا میں ہر کوئی بھارت کی نیک خواہشات کو محسوس کرسکتا ہے۔ انہوں نے جکارتہ مندر کے مہا کمبھ بھیشیگم کے موقع پر انڈونیشیا اور دنیا بھر میں بھگوان موروگن کے تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے تروپوگجھ کے بھجن کے ذریعہ لارڈ موروگن کی مسلسل ستائش اور سکنڈ شاستی کاوچم کے منتروں کے ذریعہ تمام لوگوں کے تحفظ کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مندر کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں ڈاکٹر کوبالن اور ان کی ٹیم کو ان کی محنت پر مبارکباد دی۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت  اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات صرف جغرافیائی سیاسی نہیں ہیں بلکہ اس کی جڑیں ہزاروں سال کی مشترکہ ثقافت اور تاریخ سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتہ وراثت، سائنس، عقیدہ، مشترکہ عقائد اور روحانیت پر مبنی ہے۔ اس تعلق میں لارڈ موروگن، بھگوان رام اور بھگوان بدھ شامل ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ جببھارت سے کوئی انڈونیشیا میں پرمبنان مندر جاتا ہے تو وہ کاشی اور کیدارناتھ کی طرح ہی روحانی احساس کا تجربہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاکاوین اور سیرت رامائن کی کہانیاں وہی جذبات پیدا کرتی ہیں جیسے بھارت میں والمیکی رامائن، کمبا رامائن، اور رام چرت مانس جذبات پیدا کرتی ہیں انہوں نے بتایا کہ انڈونیشیا کی رام لیلا بھارت کے ایودھیا میں بھی ادا کی جاتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بالی میں’اوم سواستی-استو‘ سننے سے بھارتیوں کوبھارت میں ویدک اسکالرز کے آشیرواد کی یاد آتی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ انڈونیشیا میں بوروبدور اسٹوپا بھگوان بدھ کی ان ہی تعلیمات کی عکاسی کرتا ہے جو بھارت میں سارناتھ اور بودھ گیا میں دیکھا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ اڈیشہ میں بالی جاترا کا تہوار قدیم سمندری سفر کا جشن مناتا ہے جس نے کبھی بھارت اور انڈونیشیا کو ثقافتی اور تجارتی طور پر جوڑا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی جب بھارتیہ گرودا انڈونیشیا ایئر لائنز سے سفر کرتے ہیں تو انہیں مشترکہ ثقافتی ورثہ نظر آتا ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہبھارت اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات کئی مضبوط دھاگوں سے بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ صدر پرابوو کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران انہوں نے اس مشترکہ ورثے کے بہت سے پہلوؤں کو پسند کیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ جکارتہ میں نیا عظیم الشان موروگن مندر صدیوں پرانے ورثے میں ایک نئے سنہری باب کا اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ مندر عقیدے اور ثقافتی اقدار دونوں کا ایک نیا مرکز بن جائے گا۔

یہذکرکرتے ہوئے کہ جکارتہ کے موروگن مندر میں نہ صرف لارڈ موروگن بلکہ دیگر مختلف دیوتا بھی موجود ہیں، جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تنوع اور تکثیریت ہماری ثقافت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں تنوع کی اس روایت کو’بھنیکا تنگگل ایکا‘ کہا جاتا ہے، جب کہبھارت میں اسے’تنوع میں اتحاد‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ تنوع کی یہ قبولیت ہی وجہ ہے کہ مختلف عقائد کے لوگ انڈونیشیا اور بھارت دونوں میں اس طرح کی ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مبارک دن ہمیں تنوع میں اتحاد کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

 

جناب وزیر اعظم نے کہا کہ ثقافتی اقدار، وراثت اور میراث بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان لوگوں سے لوگوں کے روابط کو بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے پرمبنان مندر کے تحفظ کے مشترکہ فیصلے اور بوروبدور بدھ مندر کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایودھیا میں انڈونیشی رام لیلا کا ذکر کیا اور اس طرح کے مزید پروگراموں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر پرابوو کے ساتھ، وہ اس سمت میں تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی سنہری مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے صدر پرابوو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور مندر کے مہا کمبھ بھیشیگم پر سب کو مبارکباد پیش کرتے اپنی اپنی بات ختم کی۔

x` 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission

Media Coverage

On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the Amir of Qatar
July 16, 2026
PM conveys heartfelt condolences on the passing of the Father Amir of Qatar
PM recalls the Father Amir’s visionary leadership and his contribution to strengthening India-Qatar relations
The two leaders reaffirm their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani.

Prime Minister conveyed his heartfelt condolences on the passing of H.H. Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, the Father Amir of Qatar.

Recalling the Father Amir’s significant contributions as the chief architect of modern Qatar, Prime Minister paid tribute to his visionary leadership, and recalled his pivotal role in strengthening India-Qatar relations over the years as well as his deep affection for India and the Indian community in Qatar.

The Amir of Qatar thanked Prime Minister for his call and conveyed his appreciation for the words of support in this difficult hour.

The two leaders reaffirmed their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy and further strengthen the India-Qatar Strategic Partnership and people-to-people ties.

They agreed to remain in close touch.