15 ویں جی 20 لیڈران کی چوٹی کانفرنس

Published By : Admin | November 22, 2020 | 18:23 IST
Share
 
Comments
India is following the principle in the ‘Reform-Perform-Transform’ strategy to move forward and inclusive development efforts that are participative: PM
India will become an important and reliable pillar of World Economy and Global Supply Chains: PM Modi
India is not only meeting Paris Agreement targets, but will be exceeding them: PM

  1. وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 22-21 نومبر کو2020 کو سعودی عرب کی طرف سے ورچوئل طریقے سے منعقد 15 ویں جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ جی20  چوٹی کانفرنس کے دوسرے دن کاایجنڈا ایک شمولیتی، مستحکم اور بہتر مستقبل بنانے  اور کرۂ ارض کو محفوظ  رکھنے کو لے کر ایک سائیڈ ایوینٹ پر مرکوز تھا۔
  2. وزیراعظم نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ کووڈ کےبعد کی دنیا میں شمولیتی، مضبوط اور مستحکم بازیافت کے لئے موثر عالمی نظام حکومت کی ضرورت ہے اور کثیر جہتی اداروں کا کردار، گورنینس اور طریقہ عمل وقت کی ضرورت ہے۔
  3. وزیراعظم نے آگے مستحکم ترقیاتی اہداف کے لئے ایجنڈا 2030 کی اہمیت کو نمایاں کیا جس کا مقصد‘ کسی کو بھی پیچھے نہیں چھوڑنا’ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آگے بڑھنے کے لئے‘ ریفارم- پرفارم- ٹرانسفارم’ کے اسی حصول کی پیروی اور شمولیتی ترقی کی کوشش کررہا ہے جو اشتراکی  ہو۔
  4. کووڈ-19 وبائی مرض کے مد نظر بدلتے حالات کے ساتھ،  انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ایک‘ آتم نربھر بھارت’ پہل کو  اپنایا ہے۔ اپنی استعداد اورانحصار  کی بنیاد پر اس نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے بھارت عالمی اقتصادیات اور عالمی سپلائی کے سلسلے کا ایک اہم اور قابل اعتبار ستون بن جائے گا۔ عالمی سطح پر بھارت نے بین الاقوامی شمسی اتحاد اور قدرتی آفات کے لیے مزاحم بنیادی ڈھانچہ پر عالمی اتحاد جیسے اداروں کے قیام کی بھی پہل کی ہے۔
  5. ‘سیارہ کو  محفوظ رکھنے پر’ منعقد ایک سائڈ ایونٹ میں ریکارڈ کیے گئے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے ماحولیاتی تبدیلی سے متحد ہوکر، بڑے پیمانے پر اور جامع طریقے سے لڑنے کی ضرورت پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف پیرس معاہدوں کے اہداف کو پورا کر رہا ہے بلکہ اس سے زیادہ کرے گا۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہندوستان ماحولیات کے ساتھ تال میل بناکر رہنے کے اپنی روایتی نظریہ سے متاثر ہے  اور کم کاربن  اور آب وہوا کے  حساب سے لچیلے ترقی کے نظریہ کو اپنایاہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خوشحالی کے لئے ہر ایک آدمی کو خوشحال ہوناچاہئے اور ہمیں محنت کشوں کو صرف پیداوار کے ایک عنصر کے طور پر نہیں دیکھناچاہئے۔اس کے بجائے ہمیں ہر محنت کش کے انسانی وقار پر دھیان دیناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کا نظریہ ہمارے سیارے کی حفاظت کے لئے سب سے اچھی گارنٹی ہوگا۔
  6.  وزیراعظم نے ریاض چوٹی کانفرنس کی کامیاب میزبانی کے لئے سعودی عرب کو مبارکباد دی اور 2021 میں جی 20 کی صدارت سنبھالنے کو  لے کر اٹلی کااستقبال کیا۔ یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ جی 20 کی صدارت 2020 میں انڈونیشیا،2023 میں بھارت اور 2024 میں بزاریل کے  پاس ہوگی۔
  7. چوٹی کانفرنس کے آخر میں جی 20 لیڈران کا ایک اعلانیہ جاری کیاگیا جس میں ایک مجموعی عالمی کارروائی ، اتحاد اور کثیر جہتی تعاون کی اپیل کی گئی جس سے موجودہ چنوتیوں کو دور کرکے اور لوگوں کو مضبوط بناکر، سیارے کا تحفظ، نئے امکانات کو بروئے کار لا کر سبھی کے لئے 21 ویں صدی کے مواقع کو حاصل کیا جاسکے۔

Click here to read full text speech

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
Minister of Railways, Communications and Electronics & IT Ashwini Vaishnaw writes: Technology at your service

Media Coverage

Minister of Railways, Communications and Electronics & IT Ashwini Vaishnaw writes: Technology at your service
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،27 مارچ 2023
March 27, 2023
Share
 
Comments

Blessings, Gratitude and Trust for PM Modi's Citizen-centric Policies