وزیراعظم 28 فروری کو گجرات کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | February 27, 2026 | 15:38 IST
وزیراعظم سانند میں مائکرون ٹیکنالوجی کے سیمی کنڈکٹر اسمبلی، ٹیسٹ اور پیکجنگ (اے ٹی ایم پی) سہولت کا افتتاح کریں گے
یہ افتتاح بھارت کی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی نمائندگی کرتا ہے
پہلے ’’میڈ اِن انڈیا‘‘ سیمی کنڈکٹر میموری ماڈیولز کی تجارتی پیداوار اور ترسیل شروع کی جائے گی
یہ سہولت دنیا کے سب سے بڑے ریزڈ-فلور کلین رومز میں سے ایک کے طور پر ابھرے گی

وزیراعظم جناب نریندر مودی 28 فروری 2026 کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ تقریباً سہ پہر 3:45 بجے، وزیراعظم سانند میں مائکرون سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی سیمی کنڈکٹر اسمبلی، ٹیسٹ اور پیکجنگ  (اے ٹی ایم پی) سہولت کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ  وہاں موجود عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ افتتاح بھارت کی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی نمائندگی کرتا ہے، کیونکہ سانند اے ٹی ایم پی سہولت سے پہلے ’’میڈ اِن انڈیا‘‘  سیمی کنڈکٹر میموری ماڈیولز کی تجارتی پیداوار اور ترسیل کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت بھارت کے عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں مقام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

یہ منصوبہ، جس کی زمین تیار کرنے کی تقریب ستمبر 2023 میں ہوئی تھی، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) کے تحت منظور ہونے والا پہلا پروپوزل تھا۔ تقریباً  22,500 کروڑ  روپے کی کل لاگت کے ساتھ، منظوری کے فوراً بعد تعمیرات شروع ہو گئی تھیں، جو ملک میں اسٹریٹجک سیمی کنڈکٹر سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لیے حکومت کی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

سانند سہولت، جب مکمل طور پر فعال ہو جائے گی، تقریباً 500,000 مربع فٹ کے کلین روم اسپیس کی حامل ہوگی، جس سے یہ دنیا کے سب سے بڑے ریزڈ-فلور کلین رومز میں سے ایک بن جائے گی۔ یہ سہولت دنیا بھر کے صارفین کی خدمت کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور میموری اور اسٹوریج حل کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو پورا کرنے میں مدد کرے گی، جو مصنوعی ذہانت اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ میں تیز رفتار ترقی سے متاثر ہے۔

سانند اے ٹی ایم پی سہولت، مائکرون کے عالمی مینوفیکچرنگ نیٹ ورک سے جدید ڈائنامک رینڈم ایکسیس میموری  (ڈی آر اے ایم) اور این اے این ڈی  سیمی کنڈکٹر ویفرز کو مکمل میموری اور اسٹوریج مصنوعات میں تبدیل کرے گی، جو دنیا کے مختلف بازاروں میں صارفین کی ضروریات کو پورا کریں گی۔

اس سہولت کے قیام اور فعال ہونے سے بھارت کی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کے لیے ایک قابل اعتماد اور مسابقتی مقام کے طور پر ابھرتے ہوئے کردار کی توثیق ہوتی ہے اور یہ ملک میں ایک مضبوط اور خود کفیل ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام بنانے کے وزیراعظم کے وژن کے مطابق ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security

Media Coverage

India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the passing of Father Amir of State of Qatar HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani
July 12, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has expressed deep grief over the passing of the Father Amir of the State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani.

The Prime Minister described him as a visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity. Shri Modi also remembered him as a true friend whom he had the honour of meeting during his visit to Qatar in February 2024.

The Prime Minister conveyed his sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the entire royal family and the people of Qatar.

The Prime Minister wrote on X;

“We deeply mourn the passing of Father Amir of State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani. A visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity, we remember him also as a true friend whom I had the honour of meeting during my last visit to Qatar in February 2024. I convey my sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani and the entire royal family and people of Qatar. May the departed soul rest in eternal peace.

@TamimBinHamad”