وزیر اعظم نے خواتین، نوجوانوں اور کمزور شہریوں سے متعلق اہم فیصلوں کی دستاویزات پر دستخط کیے
اہم نئی پہلوں میں شامل ہیں: پی ایم راحت اسکیم، لکھپتی دیدی کے ہدف کو دوگنا کر کے 6 کروڑ کیا گیا، زرعی بنیادی ڈھانچے فنڈ کو دوگنا کر کے 2 لاکھ کروڑ روپےکیا گیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا فنڈ آف فنڈز 2.0، دس ہزار کروڑ روپے کے مجموعی فنڈ کے ساتھ مختص کیا گیا

سیوا تیرتھ میں منتقل ہونے کے فوراً بعد اپنے ابتدائی فیصلوں میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے خدمت کے جذبے کی عکاسی کرنے والے اہم فیصلوں کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ فیصلے معاشرے کے ہر طبقے کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور کمزور شہریوں کو متاثر کرتے ہیں۔

  1. پی ایم راحت اسکیم: ہر شہری کے لیے زندگی بچانے کا تحفظ

وزیر اعظم نے پی ایم راحت اسکیم کے آغاز کی منظوری دی ہے۔

اس اقدام کے تحت، حادثات کے شکار افراد کو کیش لیس(بغیر نقد) علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کی حد1.5 لاکھ روپے تک ہوگی، تاکہ فوری طبی امداد کی کمی کی وجہ سے کوئی جان ضائع نہ ہو۔

  1. لکھپتی دیدی کے ہدف کو دوگنا کر کے 6 کروڑ تک پہنچایا گیا

حکومت نے 3 کروڑ لکھپتی دیدی کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جو در اصل مارچ 2027 کے ہدف سے ایک سال قبل ہے۔

وزیراعظم نے مارچ 2029 تک 6 کروڑ لکھپتی دیدی کا نیا اور بلند ہدف مقرر کیا ہے، جس سے نہ صرف اس پروگرام کا دائرہ وسیع ہوا ہے بلکہ اس کے مقصد اور اثرات میں بھی دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

  1. کسانوں کے لیے بڑا فائدہ: زرعی  بنیادی ڈھانچہ فنڈ کے قرض کے ہدف کو دوگنا کر کے 2 لاکھ کروڑ  روپےکیا گیا

بھارت کی پوری زرعی ویلیو چین کو مضبوط بنانے کے مقصد سے وزیراعظم نے زرعی  بنیادی ڈھانچہ فنڈ کے قرض کے ہدف کو1 لاکھ کروڑ  روپےسے بڑھا کر 2 لاکھ کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹارٹ اپ انڈیا فنڈ آف فنڈز 2.0،  دس ہزار  کروڑ روپے کے مجموعی فنڈ کے ساتھ: نئی اختراعات کی لہر

بھارت کے اختراعی ماحولیاتی نظام کو تقویت دینے، خاص طور پر ڈیپ ٹیک، ابتدائی مرحلے کے آئیڈیاز، جدید مینوفیکچرنگ اور جدید ٹیکنالوجیز میں ترقی کے لیے، وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپ انڈیا فنڈ آف فنڈز 2.0 کا آغاز کرکے 10 ہزار کروڑ روپے کے مجموعی فنڈ کے ساتھ منظوری دی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
As Naxalism ends in Chhattisgarh, village gets tap water for first time

Media Coverage

As Naxalism ends in Chhattisgarh, village gets tap water for first time
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 13 اپریل 2026
April 13, 2026

Nari Shakti, 7% Growth & Global Respect: PM Modi Leadership Formula India is Celebrating