Rajmata Scindia proved that for people's representatives not 'Raj Satta' but 'Jan Seva' is important: PM
Rajmata had turned down many posts with humility: PM Modi
There is lots to learn from several aspects of Rajmata's life: PM Modi

نئی دلی، 12 ؍ اکتوبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج راج ماتا وجے راجے سندھیا کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر ویدیو کانفرنس کے ذریعے 100 روپے کا ایک خصوصی یادگاری سکہ جاری کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں جذباتی خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ راج ماتا وجے راجے سندھیا جی کے اعزاز میں 100 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کرتے ہوئے وہ خود کو خوش نصیب تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے وجے راجے جی کی کتاب کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس کتاب میں انہوں نے جس کا گجرات کے ایک نوجوان لیڈر کے طور پر ذکرکیا ہے اب اتنے سالوں کے بعد وہ نوجوان ملک کے پردھان سیوک کے طورپر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  راج ماتا وجے راجے سندھیا ان لوگوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے ملک کو صحیح سمت    میں گامزن کیا۔ وہ ایک بہترین لیڈر تھیں اور ایک باصلاحیت منتظم بھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی کپٹروں کی ہولی جلانا ہو، ایمرجنسی کا دور ہو یا پھر رام مندر تحریک راج ماتا نے ہندوستانی سیاست کے ہر دورکا مشاہدہ کیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کے لئے راج ماتا کی زندگی اور دوسری چیزوں کا جاننا بہت اہم ہے۔ ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ ان کا اور ان کے تجربات کا تسلسل کے ساتھ تذکرہ ہو۔

وزیراعظم نے آگے کہا کہ راج ماتا نے ہمیں سکھایا ہے کہ عوامی خدمت کےلئے کسی مخصوص خاندان میں پیدا ہونا ضروری نہیں۔ اس کے لئے جو ضروری چیز ہے وہ ملک اور اس کی جمہوری اقدار سے محبت ہے۔ اس طرح کے خیالات اور نظریات راج ماتا کی زندگی میں جا بجا دیکھے جا سکتے ہیں۔ راج ماتا کے پاس ہزاروں خادم تھے، شاندار محل تھا اورتمام تر سہولتیں حاصل تھیں، لیکن انہوں نے اپنی زندگی غریبوں کی خواہشات کی تکمیل میں اور عام لوگوں کےلئے وقف کر دی تھی۔ عوامی خدمت سے انہوں نے خود کو ہمیشہ جوڑے رکھا۔ وزیراعظم نے کہاکہ راج ماتا نے خود کو ملک کے مستقبل کے لئے پوری طرح وقف کر دیا تھا۔ملک کی آنے والی نسل کے لئے انہوں نے اپنی تمام تر خوشیاں ترک کر دی تھیں۔ وہ عہدے اور وقارکے لئے کبھی نہیں زندہ رہیں اور نہ ہی سیاست کے لئے۔ انہوں نے یاد کیا کہ جب راج ماتا نے بہت سے مواقع پر بڑی انکساری سے عہدے کو ٹھکرادیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار اٹل جی اور اڈوانی جی نے ان سے جن سنگھ کا صدر بننے کو کہا، لیکن اس کی جگہ انہوں نے  ایک عام کارکن کی طرح   جن سنگھ کے لئے کام کرنے کو ترجیح دی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ راج ماتا اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو ان کے نام سے یاد رکھتی تھیں۔ کسی کارکن کے دل میں اس وقت کیا جذبات ہوتے ہوں گے، آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے۔ وقار نہیں، عزت، سیاست کی کلید ہونی چاہئے۔ انہوں نے راج ماتا کو ایک روحانی شخصیت قرار دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ عوام کی بیداری اور عوا م میں تحریک پیدا کرنے کی غرض سے پچھلے کچھ سالوں کے دوران ملک میں متعدد تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ بہت سی اسکیمیں اور اعلانات کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ راج ماتا کے آشیرواد سے ملک ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ناری شکتی میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے اور زندگی کے بہت سے شعبوں میں ان کی پیش رفت کو دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت کے ایسے بہت سے اقدامات کاذکر کیا، جن سے خواتین کو بااختیار بنانے کے راج ماتا کے خواب کو تعبیر آشنا کیا جا سکے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ بھی حیرت انگیز اتفاق ہے کہ رام جنم بھومی کے جس خواب کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے لڑائی لڑی، ان کی پیدائش کی صدی کی تکمیل کے موقع پر وہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آتم نربھر بھارت کی کامیابی سے ان کے ویژن کو  طاقتور بنانے اور ایک خوشحال بھارت بنانے میں مدد ملے گی۔

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India records highest-ever startup surge with 55,200 recognised in FY26

Media Coverage

India records highest-ever startup surge with 55,200 recognised in FY26
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses grief over mishap in Coimbatore
April 17, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has expressed deep anguish over the mishap in Coimbatore, Tamil Nadu.

Shri Modi said that he is distressed to hear about the incident and extended his heartfelt condolences to those who have lost their loved ones. He also prayed for the speedy recovery of those injured in the mishap.

The Prime Minister’s Office posted on X;

“Distressed to hear about the mishap in Coimbatore, Tamil Nadu. I extend my heartfelt condolences to those who have lost their loved ones in the mishap. Prayers for the speedy recovery of those injured: PM @narendramodi”