وزیراعظم نے قزاقستان کے صدر توکا ئیف کی نیک خواہشات کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا
دونوں رہنماؤں نے کلیدی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا
وزیراعظم نے قزاقستان میں آئندہ ا یس سی او سربراہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے اپنی جانب سے مکمل حمایت کا اظہار کیا

وزیراعظم جناب  نریندر مودی  نے آج  قزاقستان کے صدر عالی جناب قاسم جومارٹ توکائیف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

صدر توکائیف نے  دنیا میں سب سے بڑے جمہوری  عمل کے کامیاب انعقاد اور  وزیراعظم کے لگاتار تیسری مدت کے لئے منتخب ہونے پر انہیں  مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے  قز۱قستان کے صدر کی جانب سے پرجوش مبارک بادی کے لئے، اُن کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے  باہمی کلیدی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئےمل کر کام کرتے رہنے کے  اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 وزیراعظم نے  قزاقستان کے شہر  آستانہ میں آئندہ ایس سی او سربراہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے بھارت کی طرف سے  انہیں مکمل حمایت  سے آگاہ کیا اور  اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قزاقستان کی قیادت  علاقائی تعاون کے  فروغ کے لئے  اپنی  شراکت داری  اور خدمات  فراہم کرے گی ۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے  کے ساتھ رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
IndiaAI Mission-backed startup Avataar launches indigenous video AI model

Media Coverage

IndiaAI Mission-backed startup Avataar launches indigenous video AI model
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 جون 2026
June 13, 2026

Viksit Bharat Accelerating: Tech, Defense, Infra & Exports Power India's Global Leap Under the Leadership of PM Modi