میجر پرمیلا سنگھ (سبکدوش) نے اپنی بچت سے جانوروں کے کھانے اور علاج کا بندوبست کیا
وزیر اعظم نے لکھا ، آپ کا قدم معاشرے کے لئے تحریک کا باعث ہے
یہ بے سہارا جانوروں کے لئے بھی مشکل گھڑی ہے اور ہمیں ان کی ضروریات اور درد کےتئیں حساس ہونے کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

نئی دہلی۔ 18  جولائی     وزیر اعظم ، نریندر مودی نے راجستھان کے کوٹہ کی رہائشی اور ہندوستانی فوج سے میجر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والی پرمیلا سنگھ کو ان کی مہربانی اور خدمات کے لیے خط لکھ کر ستائش کی ہے۔ دراصل کورونا کورونا میں لاک ڈاؤن کے دوران  جہاں لوگ اپنے اپنے گھروں میں خورد و نوش کا انتظام کرنے مصروف تھے، اسی دوران میجر پرمیلا سنگھ (سبکدوش) نے  اپنے والد شیام ویر سنگھ کے ساتھ مل کر لاچار اور بے سہارا جانوروں کی دیکھ بھال کی ، ان کا دکھ درد سمجھا اور ان کی مدد کے لئے آگے آئیں۔ میجر پرمیلا اور ان کے والد نے اپنی جمع پونجی سے سڑکوں پر گھومتے ہوئے آوارہ جانوروں کے کھانے پینے  اور علاج کا بندوبست کیا۔ وزیر اعظم مودی نے میجر پرمیلا کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو معاشرے کے لئے تحریک کا باعث قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم نے خط میں لکھا ہے ، 'پچھلے تقریبا ڈیڑھ سالوں میں ، ہم نے صبر و تحمل کے ساتھ غیرمعمولی حالات کا سامنا کیا ہے۔ یہ ایسا تاریخی دور ہے جسے لوگ زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے۔ یہ نہ صرف انسانوں کے لئے بلکہ متعدد جانداروں کے لئے بھی ایک مشکل دور ہے ۔ ایسی صورتحال میں ، آپ کا یہ عمل قابل تحسین ہے کہ آپ بے سہارا جانوروں کے درد اور ضروریات کے لئے حساس رہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے انفرادی سطح پر پوری صلاحیت کے ساتھ کام کیا۔

مزید برآں، وزیر اعظم مودی نے خط میں کہا کہ اس مشکل وقت میں ، ایسی بہت ساری مثالیں دیکھی گئی ہیں جس نے ہمیں انسانیت پر فخر محسوس کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے امید ظاہر کی کہ میجر پرمیلا اور ان کے والد اسی طرح اپنے اقدامات سے معاشرے میں شعور پیدا کرتے ہوئے اپنے کاموں سے لوگوں کو مسلسل تحریک دیتے رہیں گے۔

اس سے قبل میجر پرمیلا سنگھ نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ جانوروں کی دیکھ بھال کا جو کام انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران شروع کیا تھا ، وہ اب بھی جاری ہے۔انہوں نے خط میں بے سہارا جانوروں کے درد کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان کی مدد کرنے کے لیے  آگے آنے کی اپیل کی ہے۔   

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s maternal mortality drops nearly 80% since 1990: Global study

Media Coverage

India’s maternal mortality drops nearly 80% since 1990: Global study
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on Madhavpur Mela in Porbandar, Gujarat
March 29, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended greetings for the ongoing Madhavpur Mela taking place in Porbandar, Gujarat. Shri Modi remarked that this vibrant celebration highlights our glorious culture and at the same time it reinforces the timeless cultural bond between Gujarat and the Northeast. “This festival brings together diverse traditions, reflecting the true spirit of ‘Ek Bharat, Shreshtha Bharat.’ I call upon people to visit this Mela!”, Shri Modi stated.

The Prime Minister spoke about the significance of the Madhavpur Mela and its importance in our culture in Mann Ki Baat programme of April 2022.

The Prime Minister posted on X:

“My best wishes for the ongoing Madhavpur Mela taking place in Porbandar, Gujarat.

This vibrant celebration highlights our glorious culture and at the same time it reinforces the timeless cultural bond between Gujarat and the Northeast.

This festival brings together diverse traditions, reflecting the true spirit of ‘Ek Bharat, Shreshtha Bharat.’ I call upon people to visit this Mela!”

“In the #MannKiBaat programme of April 2022, I spoke about the significance of the Madhavpur Mela and its importance in our culture. Do listen…”