عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر سندور کا ایک پودا لگایا۔ یہ پودا انہیں گجرات کے کَچھ کی بہادر ماؤں اور بہنوں نے تحفے میں دیا تھا جنہوں نے 1971 کی  بھارت -پاک  کی جنگ کے دوران غیر معمولی بہادری  اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا تھا۔

اپنے حالیہ دورۂ گجرات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سندور کے پودے کا تحفہ ہماری ملک کی خواتین کی طاقت، بہادری اور تحریک کی ایک مضبوط علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پی ایم مودی نے ایکس پر اپنی  ایک پوسٹ میں کہا؛

’’1971 کے جنگ میں ہمت اور بہادری  کی انوکھی مثال پیش کرنے والی کچھ کی بہادر  ماؤں  اوربہنوں نے حال ہی میں گجرات کے دورے پر مجھے سندور کا پودا تحفہ میں دیا تھا۔ عالمی یوم ماحولیات پر آج مجھے اس پودے کو نئی دہلی کے وزیراعظم کی رہائش گاہ  میں لگانے کا شرف حاصل ہوا۔ یہ پودا ہمارے ملک کی خواتین کی طاقت ، بہادری اور تحریک کی ایک مضبوط علامت بنا رہے گا۔’’

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Jan Dhan accounts hold Rs 2.75 lakh crore in banks: Official

Media Coverage

Jan Dhan accounts hold Rs 2.75 lakh crore in banks: Official
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،7 دسمبر 2025
December 07, 2025

National Resolve in Action: PM Modi's Policies Driving Economic Dynamism and Inclusivity