انجینئرز ڈے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت رتن سر ایم وشویشوریا کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جن کی بے مثال خدمات نے ہندوستان کے جدید انجینئرنگ منظرنامے کی بنیاد رکھی۔
وزیر اعظم نے آج ایک پیغام میں ‘‘ایکس’’ پر کہا:
‘‘آج، انجینئرز ڈے کے موقع پر میں سر ایم وشویشوریا کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، جن کی ذہانت نے ہندوستان کے انجینئرنگ منظرنامے پر ناقابلِ فراموش نقوش چھوڑے ہیں۔ میں تمام انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اپنی تخلیقی صلاحیت اور عزم کے ذریعے جدت طرازی کو آگے بڑھا رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں مشکل چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔ ہمارے انجینئرز، وکست بھارت کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔’’
Today, on Engineers’ Day, I pay homage to Sir M. Visvesvaraya, whose brilliance left an indelible mark on India’s engineering landscape. I extend warm greetings to all engineers who, through their creativity and determination, continue to drive innovation and tackle tough…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 15, 2025


