وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی، جو ہر سال 29 اگست کو ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی میجر دھیان چند کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کھیلوں کے منظرنامےپر روشنی ڈالتےہوئے، وزیر اعظم نے کھیلوں اور فٹنس کے کلچر کو فروغ دینے، کھلاڑیوں کے لیے ادارہ جاتی حمایت مضبوط کرنےاور ملک بھر میں جدید تربیتی اور مقابلہ جاتی سہولیات کے مواقع بڑھانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا:
‘‘کھیلوں کے قومی دن کی مبارکباد! اس خاص موقع پر، ہم میجر دھیان چند جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی مہارت نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
گزشتہ دہائی میں، بھارت کے کھیلوں کے منظر نامے میں قابل ذکر تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے والے زمینی سطح کے پروگراموں سے لے کر عالمی معیار کی سہولیات کی تخلیق تک، ہم اپنے ملک میں کھیلوں کے ایک متحرک ایکو سسٹم کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت کھلاڑیوں کی حمایت، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بھارت کو کھیلوں کی مہارت کا عالمی مرکز بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔‘‘
Greetings on National Sports Day! On this special occasion, we pay tribute to Major Dhyan Chand Ji, whose excellence continues to inspire generations.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2025
In the last decade, India’s sporting landscape has undergone a remarkable transformation. From grassroots programmes that…


