وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گھانا کی راجدھانی  اکرا میں واقع نکرومہ میموریل پارک کا دورہ کیا اور گھانا کے بانی صدر اور افریقہ میں تحریک ِآزادی کے عظیم رہنما ڈاکٹر کوامے نکرومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر گھانا کی نائب صدر، پروفیسر نانا جین اوپوکو-اگیمنگ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھیں۔وزیر اعظم نے ڈاکٹر نکرومہ کی یادگار پر گلہائے عقیدت نذرکیے اور آزادی، اتحاد اور سماجی انصاف کے لیےان کی غیر معمولی خدمات کے احترام میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔

 

وزیر اعظم کی جانب سے پیش کیا گیا خراجِ عقیدت گھانا کی شاندار تاریخ کے لیے بھارت کے گہرے احترام کا مظہر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مضبوط رشتوں کی توثیق کرتا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From 17,000 Violent Incidents To Bastar Olympics: How PM Modi Got The Maoists To Turn In

Media Coverage

From 17,000 Violent Incidents To Bastar Olympics: How PM Modi Got The Maoists To Turn In
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،23 جون 2026
June 23, 2026

Holistic Development under the Modi Government: Delivering Positive Transformation Across Every Sector