وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آنجہانی ویر ساورکرجی کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
جناب مودی نے کہا:‘‘شکر گزار قوم آزادی کی تحریک میں ان کی بے مثال جرأت اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ ملک کے لیے ان کی قربانی اور لگن ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘بھارت ماتا کے سچے سپوت آنجہانی ویر ساورکر جی کو ان کے یوم پیدائش پر ادب و احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت۔غیر ملکی حکومت کے سخت ترین مظالم بھی مادرِ وطن کے تئیں ان کے جذبۂ قربانی کو متزلزل نہ کر سکے۔آزادی کی تحریک میں ان کے بے مثال حوصلے اور جدوجہد کی داستان کو شکر گزار قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
ملک کے لیے ان کی قربانی اور لگن ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں بھی مشعلِ راہ بنی رہے گی۔’’
भारत माता के सच्चे सपूत वीर सावरकर जी को उनकी जन्म-जयंती पर आदरपूर्ण श्रद्धांजलि। विदेशी हुकूमत की कठोर से कठोर यातनाएं भी मातृभूमि के प्रति उनके समर्पण भाव को डिगा नहीं पाईं। आजादी के आंदोलन में उनके अदम्य साहस और संघर्ष की गाथा को कृतज्ञ राष्ट्र कभी भुला नहीं सकता। देश के लिए… pic.twitter.com/3OsxSN905I
— Narendra Modi (@narendramodi) May 28, 2025


