وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج براٹیسلاوا کے صدارتی محل میں جمہوریہ سلوواکیہ کے صدر محترم جناب پیٹر پیلیگرینی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے فروری 2026 میں 'اے آئی امپیکٹ سمٹ کے لیے صدر پیلیگرینی کے دورۂ ہند کے دوران ان سے ہونے والی گزشتہ ملاقات کو یاد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم مودی اور صدر پیلیگرینی نے صدارتی محل میں سلوواکیہ کے فنکاروں کی جانب سے "وارانسی سٹی" کے موضوع پر بنائی گئی پینٹنگز کی نمائش بھی دیکھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سلوواکیہ کے اسکولی بچوں کی طرف سے پیش کیا جانے والا یوگا کا خصوصی مظاہرہ بھی دیکھا۔

صدر پیلیگرینی نے وزیر اعظم کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کی میزبانی کی۔ وزیر اعظم نے صدر پیلیگرینی کی بہترین مہمان نوازی، محبت اور ہند-سلوواکیہ شراکت داری  پران کی مسلسل حمایت کے لئے دل سے شکریہ ادا کیا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Marvell to invest $250 million, double India workforce in 3 years

Media Coverage

Marvell to invest $250 million, double India workforce in 3 years
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30جولائی 2026
July 30, 2026

Aatmanirbhar in Action: How PM Modi Turned Vision into Export Multipliers & Safer Rails