وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کانپور میں شہید شبھم دویدی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، جو پہلگام میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ’آپریشن سندور‘ کے لیے ہماری بہادر فوج کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے ’’ایکس‘‘پر پوسٹ کیا:
’’پہلگام کے بزدلانہ دہشت گرد حملے میں جان گنوانے والے ہمارے کانپور کے بیٹے شبھم دویدی کے اہلِ خانہ سے آج ملاقات ہوئی۔ انہوں نے دہشت کے خلاف ’آپریشن سندور‘ کے لیے ہماری دلیر فوج کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا یہ جذبہ تمام اہلِ وطن کے لیے باعثِ تحریک ہے۔‘‘
पहलगाम के कायराना आतंकी हमले में जान गंवाने वाले हमारे कानपुर के बेटे शुभम द्विवेदी के परिजनों से आज मुलाकात हुई। उन्होंने आतंक के खिलाफ ऑपरेशन सिंदूर के लिए हमारी पराक्रमी सेना का आभार जताया। उनका ये जज्बा देशवासियों को प्रेरित करने वाला है।
— Narendra Modi (@narendramodi) May 30, 2025


