وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایٹا نگر میں ان مقامی تاجروں اور خوردہ فروشوں سے ملاقات کی جنہوں نے مصنوعات کی ایک متحرک رینج کی نمائش کی۔ ‘‘انہوں نے جی ایس ٹی اصلاحات پر مسرت کا اظہار کیا۔ ‘گرو سے کہو یہ سودیشی ہے’ کے پوسٹر بھی انہیں دیے، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی دکانوں پر جوش و خروش سےانہیں دکھائیں گے’’، جناب مودی نے کہا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
آج جیسے ہی جی ایس ٹی بچت اتسو کے آغاز کے ساتھ سورج طلوع ہوا، ہندوستان کے اقتصادی سفر میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا اور اروناچل پردیش سے بہتر اور کیا جگہ ہو گی جو طلوع آفتاب کی ہندوستان کی خوبصورت سرزمین ہے۔

ایٹا نگر میں، میں نے مقامی تاجروں اور خوردہ فروشوں سے ملاقات کی جنہوں نے مصنوعات کی ایک متحرک رینج کی نمائش کی، جس میں خوشبو دار چائے، ذائقہ دار اچار، ہلدی، بیکری کا سامان، دستکاری وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے جی ایس ٹی اصلاحات پر خوشی کا اظہار کیا۔ ‘گرو سے کہو یہ سودیشی ہے’ کے پوسٹر بھی انہیں دیے، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی دکانوں پر جوش و خروش سے انہیں دکھائیں گے۔
As the sun rose today, so did a new chapter in India’s economic journey, with the start of GST Bachat Utsav. And, what better place to be than Arunachal Pradesh, India’s beautiful Land of the Rising Sun.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2025
In Itanagar, I met local traders and retailers who showcased a vibrant… pic.twitter.com/wqFWGPISkr


