Launches Dharti Aaba Janjatiya Gram Utkarsh Abhiyan to benefit 63000 tribal villages in about 550 districts
Inaugurates 40 Eklavya Schools and also lays foundation stone for 25 Eklavya Schools
Inaugurates and lays foundation stone for multiple projects under PM-JANMAN
“Today’s projects are proof of the Government’s priority towards tribal society”

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا  اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کیا، 40 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں  (ای ایم آر ایس) کا افتتاح کیا اور 25 ای ایم آر ایس کا سنگ بنیاد رکھا، اور پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیاہ مہا ابھیان (پی ایم-جن من ) کے تحت متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے ترقیاتی سفر کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا اور سینکڑوں کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے لیے چند دن پہلے جمشید پور کے دورے کو یاد کیا۔ جناب مودی نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت جھارکھنڈ کے ہزاروں غریبوں کو پکے مکان دینے کا ذکر کیا۔ 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے اور بہبود سے متعلق آج کے پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ قبائلی برادریوں کے تئیں حکومت کی ترجیح کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج کے پروجیکٹوں کے لیے جھارکھنڈ اور ہندوستان کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

مہاتما گاندھی جی کی یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی بہبود کے تئیں ان کا وژن اور نظریات ہندوستان کا سرمایہ ہیں۔ مہاتما گاندھی کا خیال تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان تبھی ترقی کر سکتا ہے جب قبائلی معاشرے تیز رفتاری سے ترقی کریں۔ جناب مودی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت قبائلی ترقی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہے اور آج دھرتی آبا جنجاتی گرام اتکرش ابھیان شروع کرنے کا ذکر کیا ،جہاں تقریباً 550 اضلاع میں تقریباً 80,000 کروڑ روپے کی لاگت سے 63,000 قبائلی اکثریتی گاؤں کو ترقی دی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ ان قبائلی اکثریتی گاؤں میں سماجی و اقتصادی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا اور اس کے فوائد ملک کے 5 کروڑ سے زیادہ قبائلی بھائیوں اور بہنوں تک پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا، "جھارکھنڈ کے قبائلی سماج کو بھی اس سے بہت فائدہ پہنچے گا" ۔

 

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دھرتی آبا جنجاتی گرام اتکرش ابھیان کا آغاز بھگوان برسا منڈا کی سرزمین سے کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی یاد کیا کہ بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش پر، پی ایم-جن من ​​یوجنا جھارکھنڈ سے شروع کی گئی تھی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 15 نومبر 2024 کو جنجاتی گورو دیوس پر، ہندوستان پی ایم-جن من ​​یوجنا کی پہلی سالگرہ منائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم-جن من ​​یوجنا کے ذریعہ ترقی کے ثمرات ملک کے ان قبائلی علاقوں تک پہنچ رہے ہیں جو پیچھے رہ گئے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ پی ایم-جن من ​​یوجنا کے تحت آج تقریباً 1350 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس  اسکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتہائی پسماندہ قبائلی علاقوں میں بہتر زندگی کے لیے تعلیم، صحت اور سڑکیں جیسی سہولیات تعمیر کی جائیں گی۔

جھارکھنڈ میں پی ایم جن من یوجنا کی اپنے پہلے سال میں ہی متعدد کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ 950 سے زیادہ انتہائی پسماندہ دیہاتوں میں ہر گھر تک پانی پہنچانے کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں 35 وندھن وکاس کیندروں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے دور دراز  کے قبائلی علاقوں کو موبائل کنیکٹیویٹی سے جوڑنے کے لیے کیے جانے والے کام پر بھی روشنی ڈالی جو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرکے قبائلی معاشرے کو تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

 

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ قبائلی معاشرہ تب ترقی کرے گا جب قبائلی نوجوانوں کو تعلیم اور مواقع ملیں گے۔ اس کے لیے جناب مودی نے کہا، حکومت قبائلی علاقوں میں ایکلویہ رہائشی اسکولوں کی تعمیر کی مہم میں مصروف ہے۔ 40 ایکلویہ رہائشی اسکولوں کے افتتاح اور آج 25 نئے اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایکلویہ اسکولوں کو تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہونا چاہیے اور اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کی جانی چاہیے۔ اس کے لیے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہر اسکول کا بجٹ تقریباً دوگنا کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جب درست کوششیں کی جائیں تو مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ قبائلی نوجوان آگے بڑھیں گے اور ان کی صلاحیتوں سے ملک مستفید ہوگا۔

 

اس موقع پر جھارکھنڈ کے گورنر جناب سنتوش گنگوار اور قبائلی امور کے وزیر جناب جوال اورم  اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

پس منظر

ملک بھر میں قبائلی برادریوں کی جامع اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم نے 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کل لاگت کے ساتھ دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کیا۔ یہ ابھیان تقریباً 63,000 گاؤں کا احاطہ کرے گا جس سے 549 اضلاع اور 30 ​​ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 2,740 بلاکوں  کے 5 کروڑ سے زیادہ قبائلی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اس کا مقصد مختلف 17 وزارتوں اور حکومت ہند کے محکموں کے ذریعہ نافذ کردہ 25 مداخلتوں کے ذریعہ سماجی بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور معاش میں اہم خلا کو پورا کرنا ہے۔

 

قبائلی برادریوں کے لیے تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم نے 40 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں  (ای ایم آر ایس) کا افتتاح کیا اور 2,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے 25 ای ایم آر ایس کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیائے  مہا ابھیان (پی ایم-جن من ) کے تحت 1360 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا  اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں 1380 کلومیٹر سے زیادہ سڑک، 120 آنگن واڑی، 250 کثیر مقصدی مراکز اور 10 اسکول ہاسٹل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے پی ایم -جن من کے تحت تاریخی کامیابیوں کی ایک سیریز کی بھی نقاب کشائی کی، جس میں تقریباً 3,000 دیہاتوں میں 75,800 سے زیادہ خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی) کے گھرانوں کو بجلی فراہم کرنا، 275 موبائل میڈیکل یونٹ کا آپریشنل کرنا، 500 اینٹوں کے مرکز کا قیام، ون دھن وکاس کیندر اور 5,550 سے زیادہ پی وی ٹی جی دیہاتوں کا 'نل سے جل' کے ساتھ تکمیل شامل ہے۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian professionals flagbearers in global technological adaptation: Report

Media Coverage

Indian professionals flagbearers in global technological adaptation: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
“Congress Pushed India’s Education System into Ruin, PM Modi Revived It” : Union Minister Dharmendra Pradhan
December 10, 2024

Union Minister of Education and senior BJP leader Dharmendra Pradhan has lauded Prime Minister Narendra Modi for the remarkable progress in India’s literacy rate over the past decade. India's rural literacy rate has significantly increased to 77.5% in 2023-24, driven by a surge in female literacy.

"Under Congress, the education system was in ruins. Students were forced to search endlessly for quality education, while corruption ruled the education department and the country’s top institutions remained controlled by the privileged elite. In stark contrast, under PM Modi’s leadership, this vicious cycle has been shattered. Rural literacy has surged from 67.77% in 2011 to an impressive 77.5% in 2023-24, while female literacy has spiked from 57.93% to 74.6%. This is the kind of transformation we’ve witnessed," Pradhan stated, adding that PM Modi's reforms were the key to this remarkable turnaround.

He further highlighted that PM Modi’s efforts had made education more inclusive and accessible, not just in urban areas but also in the most remote corners of the country."In the 21st century, India’s rise is incomplete without education. PM Modi is ensuring that no one is left behind. His reforms are pushing India towards a future where education knows no bounds," he emphasized.

Pradhan lashed out at Congress for leaving India with a paltry 7 AIIMS in 70 years. "Today, under PM Modi, India boasts 23 AIIMS, with more than 700 medical colleges, over 50,000 colleges, and a staggering increase in the number of MBBS and IIT seats. These numbers speak volumes about the transformative reforms that have reshaped India’s educational landscape," he said.

In this context, he praised the role of technology and innovation in the educational reforms. He said, “Earlier, the education situation in remote areas was dire. The Congress government left them to fend for themselves. However, under Prime Minister Modi’s visionary leadership, initiatives like Digital India Mission, New Education Policy, Beti Bachao Beti Padhao Yojana, PM SHRI Yojana, Vidyalakshmi Yojana, and ULLAS Yojana have given education and skill development a new high.”

“When we talk about the ‘Digital India Mission,’ which started in 2015, it has promoted digital education from schools to universities. Several initiatives have been implemented to enhance digital infrastructure, internet connectivity, and e-learning platforms across the country. Meanwhile, the ‘Beti Bachao Beti Padhao’ scheme is not only promoting gender equality in education but has also significantly improved the national sex ratio at birth. On the other hand, the ‘New Education Policy’ under PM Modi's guidance ensures the holistic development of students,” Pradhan added.

He also specifically highlighted the ULLAS program, stating, “This is a unique initiative that provides an opportunity for adults aged 15 years and above, who were deprived of formal education, to complete their studies. The financial allocation for this program is over ₹1,037 crore, and more than 2 crore learners have already joined. In short, Prime Minister Modi’s initiative has completely transformed the definition of adult education.”

“This year the budget also announced a PM Internship programme for children – so PM Modi is thinking not only about education or skilling but about employability too. Through his innumerable reformative efforts in the education sector, Prime Minister Modi has laid a strong foundation for a prosperous and knowledge-driven future. As we move forward with the resolution of ‘Viksit Bharat’ by 2047, these educational reforms provide us with renewed energy. We must continue to progress with this pride,” he concluded.