ان منصوبوں سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، سیاحت میں اضافہ ہوگا اور کیرلم کے عوام کے لیے زندگی گزارنے میں آسانی پیدا ہوگی: وزیراعظم
پیٹرولیم سیکٹر کی توسیع ’میک ان انڈیا‘ اور ’خود کفیل بھارت‘کے لیے ناگزیر ہے اور آج کوچی ریفائنری میں پولی پرو پیلین یونٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے پیچھے یہی مقصد کارفرما ہے: وزیراعظم
آج دنیا جدید انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے لیے بھارت کی تعریف کر رہی ہے؛ اس سال کے مرکزی بجٹ میں بھی انفرااسٹرکچر کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں: وزیراعظم
کیرلم انفراسٹرکچر میں ہونے والی اس سرمایہ کاری سے زبردست فائدہ اٹھا رہا ہے: وزیراعظم
یہ منصوبے ’وکست کیرلم‘ (ترقی یافتہ کیرلم) کے ہمارے عزم کی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کریں گے: وزیراعظم

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ساحلی شہر کوچی کا دورہ کیا تاکہ متعدد اعلیٰ اثرات کے حامل منصوبوں کا آغاز کر کے کیرلم کی ترقی کو مہمیز دی جا سکے۔ سرمایہ کاری کی وسعت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے تقریباً 11,000 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تذکرہ کیا کہ کوچی آنا ہمیشہ ایک شاندار تجربہ ہوتا ہے، انہوں نے کہا، ’’میں ان منصوبوں کے لیے کیرلم کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

 

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج کوچی ریفائنری میں پولی پرو        پیلین یونٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے پیچھے مقصد پیٹرولیم سیکٹر کو مستحکم بنانا ہے۔ توقع ہے کہ یہ یونٹ سالانہ چار لاکھ ٹن پیداوار کرے گی، تاکہ پیکیجنگ، ٹیکسٹائل اور طبی آلات کی صنعتوں کو مدد مل سکے۔ اس سہولت ؍مرکزکی اسٹریٹجک اہمیت کو واضح کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ’’خود کفیل بھارت کی تعمیر کے لیے، ’میک ان انڈیا‘ کے لیے، پیٹرولیم سیکٹر کی توسیع ناگزیر ہے۔‘‘

بھارت کو عالمی مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر مضبوط کرنے کے اقدام کے تحت، وزیراعظم نے اے آئی  اور سیمی کنڈکٹرز میں ملک کی ترقی کو پائیدار توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب سے جوڑا۔ جناب مودی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے مقصد سے کہ کیرلم شمسی توانائی کی پیداوار کے شعبے میں ترقی کرے، آج ویسٹ کلاڈا میں 50 میگاواٹ کے ’فلوٹنگ سولر پروجیکٹ‘ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ کیرلم میں آبی ذخائر کی ایک بہت بڑی تعداد کی بدولت یہ ریاست فلوٹنگ سولر پاور کے شعبے میں بڑی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک سرسبز مستقبل کی طرف منتقلی کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ’’ہماری یہ کوشش ہے کہ کیرلم شمسی توانائی کی پیداوار میں مزید آگے بڑھے۔‘‘

وزیراعظم نے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم اور ریلوے کی برق کاری کے ذریعے علاقائی رابطوں میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کی تفصیلات بھی پیش کیں۔ شورنور جنکشن، کٹی پورم اور چنگناسیری میں جدید کاری کی کوششیں، نئی پلکّڑ–پولاچّی ٹرین سروس کے ساتھ، کیرلم اور تمل ناڈو دونوں کے رہائشیوں کے لیے سفر کے تجربے کو بدلنے کے لیے تیار ہیں۔ مقامی ترقی پر قومی بجٹ کے اثرات پر زور دیتے ہوئے جناب مودی نے مشاہدہ کیا، ’’آج دنیا جدید انفرااسٹرکچر میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے لیے بھارت کی تعریف کررہی ہے۔‘‘

 

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے تعلق سے وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح نئے چھ لین پروجیکٹس، بشمول کوزی کوڈ بائی پاس اور الیکل پورٹ تک بہتر کنیکٹیویٹی، سفر کے وقت اور بھیڑ بھاڑ کو نمایاں طور پر کم کریں گے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہاکہ ’’ان تمام پروجیکٹوں سے کیرلم کے کسانوں کو فائدہ ہوگا؛ یہ یہاں سیاحت اور دیگر صنعتوں کو فروغ دیں گے۔‘‘

 

 

اپنے خطاب کے اختتام پر، وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انفرااسٹرکچر میں لگایا گیا ہر روپیہ نوجوانوں کے لیے بڑے پیمانے پر روزگار کے لیے ایک تحریک کا کام کرتا ہے۔ جناب مودی نے اپنے پختہ یقین کا اظہار کیا کہ یہ کثیر شعبہ جاتی منصوبے ریاست کے خوشحال مستقبل کے لیے ضروری سنگ میل ہیں۔ خطے کی ترقی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جناب مودی نے اپنی بات ختم کی۔ انھوں نے کہا کہ’’مجھے پورا یقین ہے کہ یہ منصوبے ’وکست کیرلم‘ کے ہمارے عزم کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔‘‘

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘Paltano Dorkar!’ PM Modi Predicts TMC Rout In Bengal, Says ‘Goons Won’t Find Space To Hide After May 4’

Media Coverage

‘Paltano Dorkar!’ PM Modi Predicts TMC Rout In Bengal, Says ‘Goons Won’t Find Space To Hide After May 4’
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Members of the Governing Body of Shri Ram College of Commerce meets the Prime Minister
April 25, 2026

A delegation comprising members of the Governing Body of Shri Ram College of Commerce, met the Prime Minister, Shri Narendra Modi, today. Shri Modi noted that this year marks the centenary of the institution, a significant milestone in its illustrious journey of academic excellence and nation-building. He lauded the college’s long-standing contribution to higher education and its role in nurturing generations of leaders across diverse fields.

On the occasion, a commemorative stamp marking the centenary year of Shri Ram College of Commerce was also released.

The Prime Minister posted on X:

"Met a delegation consisting of the Governing Body of the Shri Ram College of Commerce, one of India’s most reputed educational institutions. This year, we are marking the centenary of this institution. A commemorative stamp was released too. My best wishes to this institution."