یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں کوئی کنبہ بھوکہ نہ رہے : وزیر اعظم
پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا سے دو مہینے کے لیے 80 کروڑ افراد کو مفت راشن فراہم ہوگا؛ مرکز اس اسکیم پر 26000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کر رہا ہے
مرکز اپنی سبھی پالیسیوں اور اقدامات میں گاوؤں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے : وزیراعظم
حکومت نے پنچایتوں کے لیے 2.25 لاکھ کروڑ روپے کی بے مثال رقم مختص کی ہے ۔ اس سے اور زیادہ شفافیت کی بھی امید ہے : وزیراعظم

نئی دہلی،24 اپریل ، 2021/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پنچایتی راج کے قومی دن کے موقعے پر سوامتوا اسکیم کے تحت ای – پراپرٹی کارڈز تقسیم کی شروعات کی۔ 4.09 لاکھ جائیداد مالکان کو اس موقعے پر ان کے ای – پراپرٹی کارڈز دیئے گئے۔ اس موقعے پر پورے ملک میں عمل درآمد کے لیے سوامتوا اسکیم بھی شروع کی گئی۔ مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔  متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور پنچایتی راج کے وزراء بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پنچایتی راج کا دن ایک موقع ہے جب ہم دیہی بھارت کی نئے سرے سے ترقی کے عزم کے تئیں خود کو ایک بار پھر وقف کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہماری گرام پنچایتوں کے غیرمعمولی کام کے اعتراف اور اس کی ستائش کا دن ہے۔

وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے میں پنچایتوں کے رول اور  کورونا کو گاؤوں میں داخل ہونے   نیز بیداری میں اضافہ کرنے پر مقامی قیادت  فراہم کرنے پر پنچایتوں کے رول کو سراہا۔ انہوں نے دیہی بھارت کو وبا سے باہر رکھنے کی ضرورت کو ایک بار پھر دہرایا۔ جناب مودی نے پنچایتوں سے کہا کہ وہ رہنما خطوط پر مکمل عمل درآمدکو یقینی بنائیں  جو وقتاً فوقتاً جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے 

یک بار پھر کہا کہ اس  بار  ہمارے پاس  ویکسین کی ڈھال ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ گاؤوں میں ہر شخص کے ٹیکہ لگ گیا ہے اور ہر احتیاط کر لی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کوئی بھی کنبہ بھوکہ نہ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت ہر غریب شخص کو مئی اور جون کے مہینوں میں مفت راشن فراہم ہوگا۔ اس اسکیم سے 80 کروڑ افراد کو فائدہ ہوگا۔ اور مرکز اس اسکیم پر  26000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے دوہرایا کہ ترقی اور ثقافتی قیادت ، ہمیشہ ہمارے گاؤوں کے ساتھ رہی ہے  اس وجہ سے مرکز اپنی تمام پالیسیوں اور اقدامات میں گاؤوں کو مرکزی حیثیت دے رہا ہے۔  وزیراعظم نے کہا " ہماری کوشش ہے کہ جدید بھارت کے گاؤوں کو باصلاحیت اور خود انحصار ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے چھ ریاستوں میں سوامتوا یوجنا کے اثرات کا ذکر کیا جہاں اس یوجنا کا آغاز محض ایک سال کے اندر اندر کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت پورے گاؤں کی املاک کا ڈرون کے ذریعے سروے کیا گیا ہے اور مالکان کو پراپرٹی کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔ آج 4.09 لاکھ لوگوں کو  5 ہزار سے زیادہ گاؤوں میں اس طرح کے پراپرٹی کارڈز دیئے گئے ہیں۔ اس اسکیم کی وجہ سے گاؤوں میں ایک نیا اعتماد پیدا ہوا ہے کیونکہ جائیداد سے متعلق دستاویزات کی وجہ سے غیریقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور جائیداد سے متعلق تنازعات کے امکانات بہت کم رہ گئے ہیں جبکہ غریب لوگ  استحصال اور بدعنوانی سے محفوظ ہو گئے ہیں۔ اس سے قرض لینے کے امکانات میں بھی آسانی پیدا ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا "ایک طرح سے اس اسکیم سے غریب طبقے کی سکیورٹی کی یقین دہانی ہوگی۔ غریب  اور گاؤوں کی منصوبہ بند ترقی اور ان کی معیشت کی حفاظت کی یقین دہانی ہوگی۔"  انہوں نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ سروے آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کریں اور جہاں کہیں ضرورت ہو ریاستی قوانین میں تبدیلی لائیں۔ انہوں نے بینکوں سے کہا کہ وہ پراپرٹی کارڈ کو ایک ایسی  شکل دے کر آسان قرضوں کو یقینی بنائیں، جو قرض کی شرائط کے لیے آسانی سے قابل قبول ہوں۔

وزیراعظم نے دوہرایا کہ ترقی اور ثقافتی قیادت ، ہمیشہ ہمارے گاؤوں کے ساتھ رہی ہے  اس وجہ سے مرکز اپنی تمام پالیسیوں اور اقدامات میں گاؤوں کو مرکزی حیثیت دے رہا ہے۔  وزیراعظم نے کہا " ہماری کوشش ہے کہ جدید بھارت کے گاؤوں کو باصلاحیت اور خود انحصار ہونا چاہیے۔

پنچایتوں کے رول میں اضافے کے اقدامات کا ذکر کیا ۔ پنچایتوں کو نئے حقوق دیئے جا رہے ہیں اور انہیں فائبر نیٹ نے سے جوڑا  جا رہا ہے۔ ہر گھر میں نل کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کرنے کےلیے جل جیون مشن میں ان کا رول بہت اہم ہے۔ اسی طرح ہر غریب شخص کو پکا گاؤں فراہم کرنے یا دیہی روزگار اسکیمیں پنچایتوں کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے پنچایتوں کی بڑھتی ہوئی مالی خود مختاری کے بارے میں بھی بات کی۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے پنچایتوں کے لیے 2.25لاکھ کروڑ  روپے کی بے مثال رقم مختص کی ہے۔ اس سے کھاتوں میں اور زیادہ شفافیت آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنچایتی راج کے وزارت نے ای – گرام سوراج کے ذریعے آن لائن ادائیگی کے انتظامات کیے ہیں۔ اب سبھی ادائیگیاں سرکاری مالی بندوبست نظام (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے کی جائیں گی۔ اسی طرح، آن لائن آڈٹ سے بھی شفافیت کی یقین دہانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی پنچایتوں نے خود کو پی ایف ایم ایس سے مربوط کیا ہے اور دوسروں سے بھی کہا ہے کہ وہ یہ سب جلد از جلد کریں۔

آزادی کے 75 سال کی تقریبات کے آغاز کا ذکر کرتےہوئے وزیراعظم نے پنچایتوں سے کہا کہ وہ چیلنجوں کے اس دور میں ترقی کی طرف پیش کرتے رہیں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے گاؤوں کی ترقی کے لیے نشانے طے کریں اور مقررہ وقت کے اندر انہیں پورا کریں۔

سوامتوا اسکیم کے بارے میں

سوامتوا (گاؤں کا سروے اور دیہی علاقوں میں بہتر ٹکنالوجی کا جائزہ ) کا آغاز وزیراعظم نے 24 اپریل 2020 کو کیا تھا۔ اس اسکیم کا آغاز سماجی اور اقتصادی ، بااختیاری اور خود منحصر دیہی بھارت کو فروغ دینے کے لیے مرکزی شعبے کی ایک اسکیم کے طور پر کیا گیا تھا۔ اسکیم میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ جائزے اور سروے کے جدید تکنیکی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے دیہی بھارت کی کایا پلٹ کر دے۔ اس سے قرض لینے کے لیے اور دیگر مالی فائدے حاصل کرنے کی غرض سے دیہی لوگوں کی طرف سے ایک مالی اثاثے کے طور پر جائیداد کو استعمال کرنے کے لیے راستہ ہموار ہوگا۔  اس اسکیم میں 2021 سے 2025 کے درمیان پورے ملک کے تقریباً  6.62 گاؤوں کو شامل کیا جائے گا۔

اسکیم کی  شروعات مرحلے پر 2021-2020 کے درمیان مہاراشٹر، کرناٹک، ہریانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور پنجاب اور راجستھان کے کچھ منتخبہ گاؤوں میں عمل درآمد کیا گیا تھا۔

Click here to read full text speech

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Lessons from Operation Sindoor’s global outreach

Media Coverage

Lessons from Operation Sindoor’s global outreach
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM chairs 47th Annual General Meeting of Prime Ministers Museum and Library (PMML) Society in New Delhi
June 23, 2025
PM puts forward a visionary concept of a “Museum Map of India”
PM suggests development of a comprehensive national database of all museums in the country
A compilation of all legal battles relating to the Emergency period may be prepared and preserved in light of the completion of 50 years after the Emergency: PM
PM plants a Kapur (Cinnamomum camphora) tree at Teen Murti House symbolizing growth, heritage, and sustainability

Prime Minister Shri Narendra Modi chaired the 47th Annual General Meeting of the Prime Ministers Museum and Library (PMML) Society at Teen Murti Bhawan in New Delhi, earlier today.

During the meeting, Prime Minister emphasised that museums hold immense significance across the world and have the power to make us experience history. He underlined the need to make continuous efforts to generate public interest in museums and to enhance their prestige in society.

Prime Minister put forward a visionary concept of a “Museum Map of India”, aimed at providing a unified cultural and informational landscape of museums across the country.

Underlining the importance of increased use of technology, Prime Minister suggested development of a comprehensive national database of all museums in the country, incorporating key metrics such as footfall and quality standards. He also suggested organising regular workshops for those managing and operating museums, with a focus on capacity building and knowledge sharing.

Prime Minister highlighted the need for fresh initiatives, such as creation of a committee consisting of five persons from each State below the age of 35 years in order to bring out fresh ideas and perspectives on museums in the country.

Prime Minister also highlighted that with the creation of museum on all Prime Ministers, justice has been done to their legacy, including that of the first Prime Minister of India Shri Jawaharlal Nehru. This was not the case before 2014.

Prime Minister also asked for engaging top influencers to visit the museums and also invite the officials of various embassies to Indian museums to increase the awareness about the rich heritage preserved in Indian Museums.

Prime Minister advised that a compilation of all the legal battles and documents relating to the Emergency period may be prepared and preserved in light of the completion of 50 years after the Emergency.

Prime Minister highlighted the importance of preserving and documenting the present in a systematic manner. He noted that by strengthening our current systems and records, we can ensure that future generations and researchers in particular will be able to study and understand this period without difficulty.

Other Members of the PMML Society also shared their suggestions and insights for further enhancement of the Museum and Library.

Prime Minister also planted a Kapur (Cinnamomum camphora) tree in the lawns of Teen Murti House, symbolizing growth, heritage, and sustainability.