وزیر اعظم نے ایک غیر رسمی ماحول میں کھلے دل سے بات چیت کی
بچوں نے اپنے سامنے آنے والے چیلنجوں پروزیر اعظم سے رہنمائی طلب کی
وزیر اعظم کے ساتھ بچوں نے دماغی صحت، تحقیق و اختراعات، روحانیت سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7لوک کلیان مارگ پرواقع اپنی رہائش گاہ پر پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار(پی ایم آر بی پی) ایوارڈ یافتگان کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے تمام ایوارڈ یافتگان کو یادگاری نشان سے نوازا اور اُن کی حصولیابیوں پر ایک ایک کرکے گفتگو کی، جس کے بعد پورے گروپ کے ساتھ انہوں نے بات چیت کی۔انہوں نے غیر رسمی ماحول میں کھلے دل سے بات چیت کی۔بچوں نے ان سے اپنے سامنے آنے والے چیلنجوں کے تعلق سے مختلف سوالات کئےاور مختلف موضوعات پر اُن کی رہنمائی طلب کی۔

وزیر اعظم نے ایوارڈ یادفتگان کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کو حل کرکے اپنی شروعات کریں، رفتہ رفتہ صلاحیت کی تعمیر کریں، اہلیت بڑھائیں اور بڑی پریشانیوں کو حل کرنے کے لئے اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں۔دماغی صحت اور بچوں کے سامنے پیش آنے والے مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اِن مسائل کو دور کرنے اور ایسے مسائل سے نمٹنے کے لئے خاندان کے اہم رول کے بارے میں گفتگو کی۔بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے ذریعے کئی دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی، جن میں شطرنج کھیلنے کے فوائد، فن اور ثقافت کو کیریئر کے طورپر لینا، تحقیق واختراعات ، روحانیت وغیرہ شامل ہیں۔

حکومت ہند 6زمروں،  اختراعات، سماجی خدمت، تعلیمی، کھیل، فن و ثقافت اور بہادری میں بچو ں کو اُن کی غیر معمولی حصولیابیوں کے لئے  پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکارسے نوازتی رہی ہے۔ہر ایوارڈ یافتہ کو ایک میڈل ، ایک لاکھ روپے کا نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ اس سال بال شکتی پُرسکار کے مختلف زمروں کے تحت ملک بھر سے 11بچوں کو پی ایم آر بی پی-2023کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔11ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ایوارڈ یافتگان میں 6لڑکے اور 5لڑکیاں شامل ہیں، جن کے نام ؛ آدتیہ سریش، ایم گوروی ریڈی، شریا  بھٹاچارجی، سمبھب مشرا ، روہن رام چندر باہر، آدتیہ پرتاپ سنگھ چوہان، رشی شیو پرسنّا، انوشکا جولی، حنایا نثار، کولاگتلا ایلانا میناکشی اور شوریہ جیت رنجیت کمار کھیرے ہیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM announces exam reform task force, Infosys co-founder Nandan Nilekani to lead

Media Coverage

PM announces exam reform task force, Infosys co-founder Nandan Nilekani to lead
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam, highlights noble character as the foundation of respect, trust, and effective leadership
July 27, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi shared a Sanskrit Subhashitam today, highlighting how a person of noble character earns respect in society and is regarded as worthy of every responsibility.

The Prime Minister wrote on X;

"शीलवान् पूजितो लोके शीलवान् साधुसम्मतः।

शीलवान् सर्वकर्मार्हः शीलवान् प्रियदर्शनः॥"

A person of noble character earns respect in society and the esteem of the virtuous. Through integrity, humility and disciplined conduct, such an individual is regarded as worthy of every responsibility. Their personality is admirable, inspiring and worthy of emulation. In truth, noble character is the true foundation of lasting success, effective leadership, and enduring trust.