وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سیمی کون انڈیا 2025 کے دوران سیمی کنڈکٹرس کی دنیا کے سرکردہ سی ای اوز سے بات چیت کی۔ جناب مودی نے کہا، ’’میں اس شعبے میں نے بھارت کے مسلسل اصلاحاتی سفر کے بارے میں بات کی، جس میں مضبوط بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا اور اختراع کے ساتھ ساتھ ہنرمندی پر زور دینا بھی شامل ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:
’’آج، سیمی کون انڈیا 2025 کے دوران سیمی کنڈکٹرس کی دنیا کے سرکردہ سی ای اوز سے بات چیت کی۔ بھارت کی صلاحیت کو لے کر ان کا اعتماد صاف نظر آتا ہے اور وہ سیمی کنڈکٹر اختراع اور مینوفیکچرنگ کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر بھارت کو لے کر پرجوش نظرآرہے ہیں۔ میں نے اس شعبے میں بھارت کے مسلسل اصلاحاتی سفر کے بارے میں بات کی، جس میں مضبوط بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا اور اختراع کے ساتھ ساتھ ہنرمندی پر زور دینا بھی شامل ہے۔‘‘
Earlier today, interacted with leading CEOs from the world of semiconductors during SEMICON India 2025. Their confidence in India’s potential is evident and they are betting big on India as a global hub for semiconductor innovation and manufacturing. I talked about India's… pic.twitter.com/9Eba4xyLRI
— Narendra Modi (@narendramodi) September 3, 2025


