وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جاپان کے مختلف صوبوں کے گورنروں سے ملاقات کی۔ اس بات چیت میں سولہ گورنروں نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور جاپان کے موجودہ تعلقات جو دونوں ملکوں کے قدیم تہذیبی رشتوں سے تقویت حاصل کرتے ہیں، مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری مختلف شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ دہلی اور ٹوکیو کے دائرے سے آگے بڑھتے ہوئے ریاستوں اور صوبوں کی سطح پر تعلقات کو نئی توانائی بخشی جائے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے 15ویں سالانہ سربراہی اجلاس میں شروع کی گئی ’’اسٹیٹ-پریفیکچر پارٹنرشپ انیشی ایٹو‘‘ پر زور دیا، جو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، سیاحت، مہارت، سلامتی اور ثقافتی روابط کو فروغ دے گا۔ انہوں نے جاپانی گورنروں اور بھارت کی ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وہ اس نئے اقدام سے فائدہ اٹھائیں اور مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، جدت، نقل و حمل، جدید بنیادی ڈھانچے، اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز کے شعبوں میں شراکت داری قائم کریں۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جاپان کے ہر صوبے کی اپنی اقتصادی اور تکنیکی خصوصیات ہیں اور اسی طرح بھارتی ریاستوں کی بھی اپنی متنوع صلاحیتیں ہیں، لہٰذا جاپانی گورنروں کو بھارت کی ترقی کی کہانی میں شامل ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے نوجوانوں اور مہارتوں کے تبادلے کے وعدوں کو پورا کرنے میں تعاون کریں اور جاپانی ٹیکنالوجی کو بھارتی صلاحیت کے ساتھ بہترین طور پر جوڑ دیں۔
گورنروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ذیلی قومی سطح پر تعاون بھارت اور جاپان کے کاروباری، تعلیمی، ثقافتی اور عوامی روابط کو ایک نئی بلندی تک لے جانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
This morning in Tokyo, interacted with the Governors of 16 prefectures of Japan. State-prefecture cooperation is a vital pillar of India-Japan friendship. This is also why a separate initiative on it was launched during the 15th Annual India-Japan Summit yesterday. There is… pic.twitter.com/N31Kp9wTw3
— Narendra Modi (@narendramodi) August 30, 2025
今朝、東京にて日本の16県の知事と意見交換を行いました。州と県の協力は、印日間の友情における重要な柱です。そのため、昨日開催された第15回印日首脳会談においても、この地方間協力に関するイニシアティブが立ち上げられました。貿易、イノベーション、起業などの分野で大きな協力の可能性があり、… pic.twitter.com/M9v4ZFgdHq
— Narendra Modi (@narendramodi) August 30, 2025


