Share
 
Comments
ریاست میں پی ایم جی کے اے وائی کی اسکیم سے تقریباً 5 کروڑ مستفیدین کو فائدہ ہو رہا ہے
حکومت ہند اور پورا ملک، سیلاب اور بارش کے دوران مدھیہ پردیش کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم
کورونا بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی نے ہندوستان میں غریب کو اعلیٰ ترین ترجیح دی ہے:وزیر اعظم
نہ صرف 80 کروڑ سے زیادہ شہری مفت راشن حاصل کر رہے ہیں بلکہ 8 کروڑ سے زیادہ غریب کنبوں کو مفت گیس سیلنڈر بھی فراہم کیا گیا ہے
30 ہزار کروڑ روپئے براہِ راست جن دھن کھاتوں میں منتقل کئے گئے جن کا تعلق 20 کروڑ سے زیادہ خواتین سے ہے
ہزارہا کروڑ روپئے لیبر اور کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کئے جاچکے ہیں، اگلی قسط پرسوں
ڈبل انجن والی سرکاروں میں ، ریاستی سرکاریں مرکزی حکومت کی اسکیموں کا نفاذ کرتے ہیں اور انھیں بہتر بناتے ہیں نیز ان کے اختیارات میں اضافہ کرتی ہیں: وزیر اعظم
جناب شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت کے تحت مدھیہ پردیش میں طویل عرصے سے جاری بیمارو ریاست کی شبیہ کو ختم کردیا ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج مدھیہ پردیش میں پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی۔ ریاستی سرکار کے ذریعے اسکیم کے بارے میں مزید ا ٓگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک بڑی مہم جاری ہے تاکہ کوئی بھی اہل شخص چھوٹ نہ جائے۔ ریاست 7 اگست 2021 کو پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) کے دن کے طور پر منا رہا ہے۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر اور وزیراعلیٰ  بھی موجود تھے۔مدھیہ پردیش میں اس اسکیم سے تقریباً پانچ کروڑ مستفیدین فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سب سے پہلے مدھیہ پردیش میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کا ذکر کیا۔ جس کی وجہ سے ریاست میں زندگی متاثر ہوئی ہے اور لوگ پریشان ہیں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں حکومت ہند اور پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایک صدی میں ایک بار آنے والی قدرتی آفات کے طور پر کورونا وبا کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم اس چیلنج سے مقابلہ کرنے کے لیے یکجا ہے۔ ا نھوں نے اعادہ کیا کہ  بحران سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی میں ہندوستان نے غریب کو اعلیٰ تر ترجیح دی ہے۔ پہلے دن سے ہی غریب اور مزدوروں کے خوراک اور روزگار پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ نہ صرف 80 کروڑ سے زیادہ شہری فری راشن حاصل کر  رہے ہیں بلکہ 8 کروڑ سے زیادہ غریب کنبوں کو مفت گیس سلینڈر بھی دیا گیا ہے۔ 20 کروڑ سے زیادہ خواتین کے جن دھن کھاتوں میں 30 ہزار کروڑ روپئے براہِ راست ٹرنسفر کئے گئے۔ اسی طرح  ہزارہا کروڑ روپئے لیبر اور کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کئے گئے ۔ انھوں نے یہ بھی  بتایا کہ 9 اگست کو تقریباً دس گیارہ کروڑ کسان کنبوں کے بینک کھاتوں میں ہزارہا کروڑ روپئے ٹرانسفر کئے جائیں گے۔

پچاس کروڑ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرنے کی امتیازی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان صرف ایک ہفتے میں ہی اتنی آبادی کو ٹیکے کے ڈوز لگا رہا ہے جتنی دنیا کے بہت سے ممالک میں مجموعی آبادی نہیں ہے۔  انھوں نے کہا کہ یہ نئے ہندوستانی کی ایک نئی صلاحیت ہے نیز یہ وہی ہندوستان ہے جو آتم نربھر ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  یہ ویکسین محفوظ اور مؤثر دونوں ہے اور انھوں نے زور دیا کہ ٹیکہ کاری کے اس سلسلے کو اور زیادہ تیز کیا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ مستقل یہ یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ  دنیا بھر میں روزی روٹی پر جاری اس متوقع بحران کے دوران ہندوستان میں کم سے کم نقصان ہو۔ چھوٹی اور مائیکرو صنعتوں کو لاکھوں کروڑ روپئے کی مالیت کی امداد فراہم کی گئی تاکہ وہ اپنا کام جاری رکھیں اور شراکتداروں کی روزی روٹی کو یقینی بنائیں۔ ایک قوم ایک راشن کارڈ، پی ایم سوواندھی کے ذریعے قابل برداشت اور آسان قرضہ، بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں  جیسے اقدامات نے  لیبر کے طبقے کو  بڑی مدد دی۔

ریاست میں ڈبل انجن سرکار کے فائدے کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے ریکارڈ ایم ایس پی خریداری کے لیے ریاستی سرکار کی ستائش کی۔ اس سال مدھیہ پردیش میں17 لاکھ سے زیادہ کسانوں سے گیہوں کی خریداری کی اور 25 ہزار کروڑ روپئے براہ راست ان کے کھاتوں میں جمع کرائے گئے۔ ریاست نے   اس برس گیہوں کی خریداری کے مراکز کی بہت بڑی تعداد قائم کی تھی۔ ڈبل انجن سرکاروں میں ریاستی سرکاریں ، مرکزی حکومت کی اسکیموں کو نافذ اور انھیں بہتر بناتی ہیں نیز ان کے اختیار میں اضافہ کرتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جناب شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت  میں مدھیہ پردیش میں طویل مدت سے چلی آرہی بیمارو ریاست کی شبیہ کو ختم کردیا ہے۔

موجودہ حکومت کے تحت سرکاری اسکیموں میں تیز فراہمی کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس سے قبل کے سرکاری نظاموں میں کمیوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ غریب کے بارے میں سوال  پوچھا کرتے تھے اور مستفیدین کو کوئی اہمیت دیئے بغیر اپنے آپ ہی جواب دیا کرتے تھے۔ یہ سمجھا جاتا تھا کہ غریب آدمی اس طرح کی سہولیات بیکار ہیں جن میں بینک کھاتے، سڑک، گیس کنکشن، بیت الخلاء، نل کا پانی اور قرضے وغیرہ شامل ہیں۔ یہ  جھوٹی نظر بندی طویل عرصے تک غریب کو محروم رکھتی رہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غریب عوام کی طرح موجودہ قیادت بھی بہت مشکل  صورتحال سے ابھر کر آئی ہے اور اسے صورتحال کا پورا ادراک ہے۔حالیہ برسوں میں غریب کو مستحکم اور بااختیار بنانے کے لیے حقیقی اور بامقصد کاوشیں کی جارہی ہیں، روزگار کے نئے مواقع ابھر رہے ہیں، کسانوں کے لیے بات چیت تک رسائی آسان ہوگئی ہے اور بیماری کی صورت میں غریب بروقت اسپتال پہنچ سکتا ہے۔

آج قومی ہتھکرگھا کے دن کے موقع پر  وزیر اعظم نے  یاددہانی کرائی کہ 1905 میں  7 اگست کو سودیشی تحریک کا آغاز ہوا تھا۔ انھوں نے واضح کیا کہ ملک میں دیہی غریب اور قبائلی زمروں کو بااختیار بنانے کی ایک بڑی مہم جاری ہے۔ اور یہ مہم اب ہمارے دستکاروں ، ہتھکرگھا اور ٹیکسٹائل میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے۔ یہ تحریک ووکل فار لوک حاصل کرنے کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ  اس تاثر کے ساتھ ہی  ہتھکرگھا کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ کھادی کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کھادی جسے بھلادیا گیا تھا آج ایک شاندار  برانڈ بن کر ابھری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’جیسے ہم آزادی کے 100 سالہ سفر  میں آگے بڑھ رہے ہیں تو ہمیں  کھادی میں آزادی کے جذبے کے لیے مستحکم کرنا ہوگا‘‘۔  انھوں نے آنے والے تہواروں کے دوران دستکاری کی مقامی مصنوعات خریدنے پر زور دیا۔

اختتامیہ کلام میں وزیر اعظم نے تہواروں کے دوران کورونا کو فراموش کرنے کے خلاف خبردار کیا۔ انھوں نے بہت زیادہ زور دے کر کہا کہ اس وبا کی تیسری لہر کو روکنے کی بہت زیادہ ضرورت  ہے۔ انھوں نے لوگوں کے تمام احتیاطی اقدامات کی تقلید کرنے پر زور دیا۔ جناب مودی نے اختتامی کلمات کہے ’’ہمیں ایک صحتمند ہندوستان اور ایک خوشحال ہندوستان کا عہد کرنا چاہیے‘‘۔

وزیر اعظم نے حال ہی میں گجرات اور اترپردیش میں بھی پی ایم جی کے اے وائی کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
A sweet export story: How India’s sugar shipments to the world are surging

Media Coverage

A sweet export story: How India’s sugar shipments to the world are surging
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Three time Grammy Award winner Ricky Kej's life changing experience with PM Modi – A must read
March 20, 2023
Share
 
Comments

Recently, noted musician Ricky Kej won his career's third Grammy Award for 'Divine Tides' album. Speaking to Modi Story, he opened up how PM Modi gave a purpose to his music and encouraged him to create music which had a social impact and showcased India's great culture.

"When I had won my first Grammy Award in 2015, it was just after a year Prime Minister Modi had become the Prime Minister and on that international stage where over a billion people from all over the world were watching the Grammy Awards, I had actually given a shoutout when I mentioned during my acceptance speech a big thank you to him (PM Modi) and I said that he is doing such amazing work for India," said Kej.

Ricky Kej further said that he wanted to meet PM Modi and was delighted to receive a call from the Prime Minister's Office regarding their meeting.

Recalling about their first meeting, Kej narrated, "I had assumed that it would be a photo-op type meeting for 4-5 minutes, but it actually went on to become an hour-long discussion! It was a great experience. PM Modi inspired me during that meeting that every music I make is for what I am passionate about, which is the environment and positive social impact. He has been a huge influence on my life because he changed the course of my career and he changed the course of my life."

Kej added that now he does not make any commercial or Bollywood music. He said, "The only kind of music that I make is about trying to make this world a better place and trying to showcase our beautiful heritage and culture of India. That's what my life is all about now."

Sharing more insights about their meeting, Kej remarked, "PM Modi realised that my passion is the environment and I realised that his huge passion is environment and nature and protecting and conserving all species. Honourable Prime Minister mentioned to me that he will be going to COP21 – Paris Climate Change Conference that was the biggest commerce of nations ever in the history of our planet. He also mentioned that he was going to launch a Solar Alliance which was something very-very close to my heart."

While they were discussing about the COP21 conference, they came up with a suggestion that a music album shall be created on climate change and India's perspective about climate change involving musicians, making it very inclusive, musicians from all over the world. "So I ended up making this album called 'Shanti Samsara' which featured 500 musicians from 40 countries. PM Modi loved the album and he launched the album at Paris Climate Change Conference by gifting the album to then President of France Mr. Francois Hollande and then Secretary General of United Nations Mr. Ban Ki Moon," Kej said.