”اتراکھنڈ کے لوگوں کی طاقت اس دہائی کو اتراکھنڈ کی دہائی بنا دے گی“
”لکھوار پروجیکٹ کے بارے میں پہلی بار 1976 میں سوچا گیا تھا۔ آج 46 سال بعد ہماری حکومت نے اس کے کام کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ یہ تاخیر کسی جرم سے کم نہیں“
”ماضی کی محرومیاں اور پریشانیاں اب سہولتوں اور ہم آہنگی میں تبدیل ہو رہی ہیں“
”آج دہلی اور دہرادون میں حکومتیں اقتدار کی خواہش سے نہیں خدمت کے جذبے سے چل رہی ہیں“
”آپ کے خواب ہمارے عزم ہیں؛ آپ کی خواہش ہماری تحریک ہے؛ اور آپ کی ہر ضرورت کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے“

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ میں 17500 کروڑ روپے سے زیادہ کے 23 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے لکھوار کثیر مقصدی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جس کا تصور پہلی بار 1976 میں کیا گیا تھا اور کئی سالوں سے زیر التوا تھا۔ انھوں نے 8700 کروڑ روپے کے سڑک سیکٹر کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ سڑک منصوبے دور دراز، دیہی اور سرحدی علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کریں گے۔ کیلاش مانسروور یاترا کو بھی بہتر کنیکٹیویٹی ملے گی۔ انہوں نے ادھم سنگھ نگر میں ایمس رشیکیش سیٹلائٹ سنٹر اور پتھورا گڑھ میں جگ جیون رام گورنمنٹ میڈیکل کالج کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ یہ سیٹلائٹ مراکز ملک کے تمام حصوں میں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی وزیر اعظم کی کوششوں کے مطابق ہوں گے۔ انھوں نے کاشی پور میں اروما پارک اور ستار گنج میں پلاسٹک انڈسٹریل پارک اور ریاست بھر میں رہائش، صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کی فراہمی میں متعدد دیگر اقدامات کا سنگ بنیاد رکھا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کماؤں کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کو یاد کیا اور انھیں اتراکھنڈی ٹوپی سے نوازنے کے لیے علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات کی وضاحت کی کہ وہ کیوں سوچتے ہیں کہ یہ دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اتراکھنڈ کے لوگوں کی طاقت اس دہائی کو اتراکھنڈ کی دہائی بنا دے گی۔ اتراکھنڈ میں بڑھتا ہوا جدید انفراسٹرکچر، چار دھام پروجیکٹ، نئے ریل راستے بنائے جا رہے ہیں جو اس دہائی کو اتراکھنڈ کی دہائی بنا دیں گے۔ انھوں نے ہائیڈرو پاور، صنعت، سیاحت، قدرتی زراعت اور کنیکٹوٹی کے شعبوں میں اتراکھنڈ کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا بھی حوالہ دیا جو اس دہائی کو اتراکھنڈ کی دہائی بنا دے گی۔

وزیر اعظم نے اس فکر کو جس نے پہاڑی علاقوں کو ترقی سے دور رکھا اس فکر سے ممتاز کیا جو پہاڑی علاقوں کی ترقی کے لیے انتھک محنت کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترقی اور سہولتوں کی عدم موجودگی میں بہت سے لوگ علاقے سے دوسری جگہوں پر چلے گئے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ادھم سنگھ نگر میں ایمس رشی کیش سیٹلائٹ سنٹر اور پتھورا گڑھ میں جگ جیون رام گورنمنٹ میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد ریاست میں طبی بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ آج شروع ہونے والے پروجیکٹوں سمیت ریاست میں کنیکٹیویٹی کو بہتر بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آج جو سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے وہ عہد کے پتھر ہیں جن پر پورے عزم کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کی محرومیوں اور پریشانیوں کو اب سہولتوں اور ہم آہنگی میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہر گھر جل، بیت الخلا، اجولا اسکیم، پی ایم اے وائی کے ذریعے گزشتہ سات سالوں سے خواتین کی زندگیوں کو نئی سہولتیں اور وقار مل رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری اسکیموں میں تاخیر ان لوگوں کا مستقل ٹریڈ مارک رہا ہے جو پہلے حکومت میں تھے۔ ”لکھوار پروجیکٹ، جو آج یہاں اتراکھنڈ میں شروع ہوا ہے، اس کی بھی وہی تاریخ ہے۔ اس منصوبے کے بارے میں پہلی بار 1976 میں سوچا گیا تھا۔ آج 46 سال بعد ہماری حکومت نے اس کے کام کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ یہ تاخیر کسی جرم سے کم نہیں ہے"“، انہوں نے کہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت گنگوتری سے گنگا ساگر تک مشن میں مصروف ہے۔ بیت الخلا کی تعمیر، سیوریج کے بہتر نظام اور پانی کی صفائی کی جدید سہولیات سے گنگا میں گرنے والے گندے نالوں کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ اسی طرح نینتل جھیل کا بھی کام جاری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نینی تال کے دیوستھل میں ہندوستان کی سب سے بڑی آپٹیکل دوربین بھی قائم کی ہے۔ اس سے نہ صرف ملک اور بیرون ملک کے سائنسدانوں کو ایک نئی سہولت ملی ہے بلکہ اس علاقے کو ایک نئی شناخت ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج دہلی اور دہرادون میں حکومتیں اقتدار کی خواہش سے نہیں بلکہ خدمت کے جذبے سے چلتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ”اتراکھنڈ ترقی کی رفتار کو تیز کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ کے خواب ہمارے عزم ہیں۔ آپ کی خواہش ہماری تحریک ہے؛ اور آپ کی ہر ضرورت کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔“ انھوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کے لوگوں کا عزم اس دہائی کو اتراکھنڈ کی دہائی بنا دے گا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's services exports rise by 12.7 pc in April despite West Asia crisis: RBI

Media Coverage

India's services exports rise by 12.7 pc in April despite West Asia crisis: RBI
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets people of Goa on Goa Statehood Day
May 30, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today extended his greetings to the people of Goa on the occasion of Goa Statehood Day.

The Prime Minister said that Goa is widely known for its vibrant culture, rich heritage, natural beauty and warm-hearted people.

The Prime Minister noted that the occasion is an opportunity to remember with gratitude all those who worked tirelessly for the progress and identity of Goa.

The Prime Minister expressed hope that Goa will continue to prosper and play an important role in building a Viksit Bharat.

Shri Modi also prayed for the good health and prosperity of every Goan.

The Prime Minister wrote on X;

“Greetings to the people of Goa on the special occasion of Goa Statehood Day. Goa’s vibrant culture, rich heritage, natural beauty and warm-hearted people are widely known. This day is also an opportunity to remember with gratitude all those who worked tirelessly for its progress and identity. May Goa continue to prosper and play an important role in building a Viksit Bharat. Praying for the good health and prosperity of every Goan.”