وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ 11 برسوں کے دوران حکومت کی کسان دوست مہمات کے دور رس اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مدت زرعی برادری کے لیے وقار اور خوشحالی کا ایک اہم دور رہی ہے۔
انہوں نے پی ایم کسان سمان ندھی اور کسان فصل بیمہ جیسی کلیدی اسکیموں کو کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے اہم اقدامات قرار دیا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملک کے اناج پیدا کرنے والے کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت مل رہی ہے اور ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کے لیے ملک کے محنتی کسانوں کی خدمت کرنا ایک اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے پچھلے 11 برسوں پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مختلف اسکیموں نے نہ صرف کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ کیا بلکہ زرعی شعبے میں ایک مجموعی تبدیلی بھی لائی ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ حکومت نے مٹی کی صحت اور آبپاشی جیسے اہم پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی ہے، جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
جناب مودی نے مزید کہا کہ کسانوں کی فلاح کے لیے ہماری کوششیں آئندہ دنوں میں مزید جوش و خروش سے جاری رہیں گی۔ ہم نے اپنے کسانوں کے وقار اور خوشحالی کے لیے کام کیا ہے۔
وزیر اعظم نے یہ پیغام ایکس پر شیئر کیا۔
11YearsOfKisanSamman"
हमारे किसान भाई-बहनों को पहले जहां छोटी-छोटी जरूरतों के लिए भी उधार लेने को मजबूर होना पड़ता था, वहीं बीते 11 साल में हमारी सरकार के निर्णयों से उनका जीवन बहुत आसान हुआ है। पीएम किसान सम्मान निधि हो या फिर किसान फसल बीमा, हमने उनके कल्याण के लिए कई अहम कदम उठाए हैं। अब एमएसपी में… pic.twitter.com/MtQbvGMMcH
— Narendra Modi (@narendramodi) June 7, 2025
’’ہمارے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ ہم اپنے محنتی کسانوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ گزشتہ 11 برسوں میں، ہماری مختلف پہلوں نے کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ کیا ہے اور زرعی شعبے میں مجموعی تبدیلی کو یقینی بنایا ہے۔ ہم نے مٹی کی صحت اور آبپاشی جیسے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے، جن کے بہت فائدہ مند نتائج سامنے آئے ہیں۔ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہماری کوششیں آئندہ دنوں میں اور بھی زیادہ جوش و خروش کے ساتھ جاری رہیں گی۔‘‘
11YearsOfKisanSamman"
It’s our privilege to serve our hardworking farmers. For the past 11 years, our various initiatives have boosted prosperity for farmers and also ensured an overall transformation of the agriculture sector. We have focussed on issues like soil health and irrigation, which have… https://t.co/1eNRIe5RJb
— Narendra Modi (@narendramodi) June 7, 2025
’’اس لڑی کو ضرور پڑھیں تاکہ آپ کو یہ اندازہ ہو سکے کہ ہم نے کس طرح اپنے کسانوں کے وقار اور خوشحالی کے لیے کام کیا ہے۔
11YearsOfKisanSamman"
Do read this thread to get a glimpse of how we have worked on dignity and prosperity for our farmers. #11YearsOfKisanSamman https://t.co/coqhwFYvUH
— Narendra Modi (@narendramodi) June 7, 2025


