وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایودھیا میں مقدس رام دربار کی پران پرتشٹھا کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی ہے۔جناب مودی نے کہا کہ مقدس رام دربار کی پران پرتشٹھا تمام رام بھکتوں کے دلوں میں احترام اور خوشی کی لہر دوڑا دے گی۔
انہوں نے یہ بھی دعا کی کہ مریادا پرشوتم، شری رام پورے ملک کے عوام کو خوشی، خوشحالی اور صحت سے نوازیں۔
وزیراعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا:
’’پربھوشری رام کی جائے پیدائش ایودھیا، ایک اور فخریہ اور تاریخی لمحے کا گواہ بن گیا ہے۔ عظیم و شاندار مقدس رام دربار کی پران پرتشٹھا کا یہ مبارک موقع تمام رام بھکتوں کو عقیدت اور خوشی سے سرشار کر دینے والا ہے۔ میری دعا ہے کہ مریادا پرشوتم، پربھو شری رام، پورے ملک کے لوگوں کو خوشحالی، عزت و سلامتی اور صحت و تندرستی کی نعمتوں سے نوازیں۔
جے سیا رام!"
प्रभु श्री राम की जन्मस्थली अयोध्या एक और गौरवशाली और ऐतिहासिक क्षण का साक्षी बनी है। भव्य-दिव्य राम दरबार की प्राण-प्रतिष्ठा का ये पावन अवसर समस्त रामभक्तों को श्रद्धा और आनंद से भावविभोर करने वाला है। मेरी कामना है कि मर्यादा पुरुषोत्तम भगवान श्री राम सभी देशवासियों को… https://t.co/sbZ4HrJm20
— Narendra Modi (@narendramodi) June 5, 2025


